<bgsound loop='infinite' src='music.mp3'></bgsound> Sayings of the Messenger احادیثِ رسول اللہ ﷺ: principles
Showing posts with label principles. Show all posts
Showing posts with label principles. Show all posts

Sunday, 10 March 2013

Sahih Bukhari Book(8): Prayers كتاب الصلاة part 1

Sahih Bukhari

Book: Prayers (8)     كتاب الصلاة 

 

1. How the Salat was prescribed on the night of Al-Isra (miraculous night journey) of the Prophet (s.a.w) to Jerusalem (and then to the heavens).

Ibn Abbas said, "Abu Sufyan when telling the narration of Heraclius, mentioned, 'The Prophet ordered us to offer our Salat regularly and to be true and chaste.'"


حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ كَانَ أَبُو ذَرٍّ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ فُرِجَ عَنْ سَقْفِ بَيْتِي وَأَنَا بِمَكَّةَ، فَنَزَلَ جِبْرِيلُ فَفَرَجَ صَدْرِي، ثُمَّ غَسَلَهُ بِمَاءِ زَمْزَمَ، ثُمَّ جَاءَ بِطَسْتٍ مِنْ ذَهَبٍ مُمْتَلِئٍ حِكْمَةً وَإِيمَانًا، فَأَفْرَغَهُ فِي صَدْرِي ثُمَّ أَطْبَقَهُ، ثُمَّ أَخَذَ بِيَدِي فَعَرَجَ بِي إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا، فَلَمَّا جِئْتُ إِلَى السَّمَاءِ الدُّنْيَا قَالَ جِبْرِيلُ لِخَازِنِ السَّمَاءِ افْتَحْ‏.‏ قَالَ مَنْ هَذَا قَالَ هَذَا جِبْرِيلُ‏.‏ قَالَ هَلْ مَعَكَ أَحَدٌ قَالَ نَعَمْ مَعِي مُحَمَّدٌ صلى الله عليه وسلم‏.‏ فَقَالَ أُرْسِلَ إِلَيْهِ قَالَ نَعَمْ‏.‏ فَلَمَّا فَتَحَ عَلَوْنَا السَّمَاءَ الدُّنْيَا، فَإِذَا رَجُلٌ قَاعِدٌ عَلَى يَمِينِهِ أَسْوِدَةٌ وَعَلَى يَسَارِهِ أَسْوِدَةٌ، إِذَا نَظَرَ قِبَلَ يَمِينِهِ ضَحِكَ، وَإِذَا نَظَرَ قِبَلَ يَسَارِهِ بَكَى، فَقَالَ مَرْحَبًا بِالنَّبِيِّ الصَّالِحِ وَالاِبْنِ الصَّالِحِ‏.‏ قُلْتُ لِجِبْرِيلَ مَنْ هَذَا قَالَ هَذَا آدَمُ‏.‏ وَهَذِهِ الأَسْوِدَةُ عَنْ يَمِينِهِ وَشِمَالِهِ نَسَمُ بَنِيهِ، فَأَهْلُ الْيَمِينِ مِنْهُمْ أَهْلُ الْجَنَّةِ، وَالأَسْوِدَةُ الَّتِي عَنْ شِمَالِهِ أَهْلُ النَّارِ، فَإِذَا نَظَرَ عَنْ يَمِينِهِ ضَحِكَ، وَإِذَا نَظَرَ قِبَلَ شِمَالِهِ بَكَى، حَتَّى عَرَجَ بِي إِلَى السَّمَاءِ الثَّانِيَةِ فَقَالَ لِخَازِنِهَا افْتَحْ‏.‏ فَقَالَ لَهُ خَازِنُهَا مِثْلَ مَا قَالَ الأَوَّلُ فَفَتَحَ ‏"‏‏.‏ قَالَ أَنَسٌ فَذَكَرَ أَنَّهُ وَجَدَ فِي السَّمَوَاتِ آدَمَ وَإِدْرِيسَ وَمُوسَى وَعِيسَى وَإِبْرَاهِيمَ ـ صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِمْ ـ وَلَمْ يُثْبِتْ كَيْفَ مَنَازِلُهُمْ، غَيْرَ أَنَّهُ ذَكَرَ أَنَّهُ وَجَدَ آدَمَ فِي السَّمَاءِ الدُّنْيَا، وَإِبْرَاهِيمَ فِي السَّمَاءِ السَّادِسَةِ‏.‏ قَالَ أَنَسٌ فَلَمَّا مَرَّ جِبْرِيلُ بِالنَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم بِإِدْرِيسَ قَالَ مَرْحَبًا بِالنَّبِيِّ الصَّالِحِ وَالأَخِ الصَّالِحِ‏.‏ فَقُلْتُ مَنْ هَذَا قَالَ هَذَا إِدْرِيسُ‏.‏ ثُمَّ مَرَرْتُ بِمُوسَى فَقَالَ مَرْحَبًا بِالنَّبِيِّ الصَّالِحِ وَالأَخِ الصَّالِحِ‏.‏ قُلْتُ مَنْ هَذَا قَالَ هَذَا مُوسَى‏.‏ ثُمَّ مَرَرْتُ بِعِيسَى فَقَالَ مَرْحَبًا بِالأَخِ الصَّالِحِ وَالنَّبِيِّ الصَّالِحِ‏.‏ قُلْتُ مَنْ هَذَا قَالَ هَذَا عِيسَى‏.‏ ثُمَّ مَرَرْتُ بِإِبْرَاهِيمَ فَقَالَ مَرْحَبًا بِالنَّبِيِّ الصَّالِحِ وَالاِبْنِ الصَّالِحِ‏.‏ قُلْتُ مَنْ هَذَا قَالَ هَذَا إِبْرَاهِيمُ صلى الله عليه وسلم ‏"‏‏.‏ قَالَ ابْنُ شِهَابٍ فَأَخْبَرَنِي ابْنُ حَزْمٍ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ وَأَبَا حَبَّةَ الأَنْصَارِيَّ كَانَا يَقُولاَنِ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ ثُمَّ عُرِجَ بِي حَتَّى ظَهَرْتُ لِمُسْتَوًى أَسْمَعُ فِيهِ صَرِيفَ الأَقْلاَمِ ‏"‏‏.‏ قَالَ ابْنُ حَزْمٍ وَأَنَسُ بْنُ مَالِكٍ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ فَفَرَضَ اللَّهُ عَلَى أُمَّتِي خَمْسِينَ صَلاَةً، فَرَجَعْتُ بِذَلِكَ حَتَّى مَرَرْتُ عَلَى مُوسَى فَقَالَ مَا فَرَضَ اللَّهُ لَكَ عَلَى أُمَّتِكَ قُلْتُ فَرَضَ خَمْسِينَ صَلاَةً‏.‏ قَالَ فَارْجِعْ إِلَى رَبِّكَ، فَإِنَّ أُمَّتَكَ لاَ تُطِيقُ ذَلِكَ‏.‏ فَرَاجَعْتُ فَوَضَعَ شَطْرَهَا، فَرَجَعْتُ إِلَى مُوسَى قُلْتُ وَضَعَ شَطْرَهَا‏.‏ فَقَالَ رَاجِعْ رَبَّكَ، فَإِنَّ أُمَّتَكَ لاَ تُطِيقُ، فَرَاجَعْتُ فَوَضَعَ شَطْرَهَا، فَرَجَعْتُ إِلَيْهِ فَقَالَ ارْجِعْ إِلَى رَبِّكَ، فَإِنَّ أُمَّتَكَ لاَ تُطِيقُ ذَلِكَ، فَرَاجَعْتُهُ‏.‏ فَقَالَ هِيَ خَمْسٌ وَهْىَ خَمْسُونَ، لاَ يُبَدَّلُ الْقَوْلُ لَدَىَّ‏.‏ فَرَجَعْتُ إِلَى مُوسَى فَقَالَ رَاجِعْ رَبَّكَ‏.‏ فَقُلْتُ اسْتَحْيَيْتُ مِنْ رَبِّي‏.‏ ثُمَّ انْطَلَقَ بِي حَتَّى انْتَهَى بِي إِلَى سِدْرَةِ الْمُنْتَهَى، وَغَشِيَهَا أَلْوَانٌ لاَ أَدْرِي مَا هِيَ، ثُمَّ أُدْخِلْتُ الْجَنَّةَ، فَإِذَا فِيهَا حَبَايِلُ اللُّؤْلُؤِ، وَإِذَا تُرَابُهَا الْمِسْكُ ‏"

Narrated By Abu Dhar : Allah's Apostle said, "While I was at Mecca the roof of my house was opened and Gabriel descended, opened my chest, and washed it with Zam-zam water. Then he brought a golden tray full of wisdom and faith and having poured its contents into my chest, he closed it. Then he took my hand and ascended with me to the nearest heaven, when I reached the nearest heaven, Gabriel said to the gatekeeper of the heaven, 'Open (the gate).' The gatekeeper asked, 'Who is it?' Gabriel answered: 'Gabriel.' He asked, 'Is there anyone with you?' Gabriel replied, 'Yes, Muhammad I is with me.' He asked, 'Has he been called?' Gabriel said, 'Yes.' So the gate was opened and we went over the nearest heaven and there we saw a man sitting with some people on his right and some on his left. When he looked towards his right, he laughed and when he looked toward his left he wept. Then he said, 'Welcome! O pious Prophet and pious son.' I asked Gabriel, 'Who is he?' He replied, 'He is Adam and the people on his right and left are the souls of his offspring. Those on his right are the people of Paradise and those on his left are the people of Hell and when he looks towards his right he laughs and when he looks towards his left he weeps.'
Then he ascended with me till he reached the second heaven and he (Gabriel) said to its gatekeeper, 'Open (the gate).' The gatekeeper said to him the same as the gatekeeper of the first heaven had said and he opened the gate. Anas said: "Abu Dhar added that the Prophet met Adam, Idris, Moses, Jesus and Abraham, he (Abu Dhar) did not mention on which heaven they were but he mentioned that he (the Prophet) met Adarn on the nearest heaven and Abraham on the sixth heaven. Anas said, "When Gabriel along with the Prophet passed by Idris, the latter said, 'Welcome! O pious Prophet and pious brother.' The Prophet asked, 'Who is he?' Gabriel replied, 'He is Idris." The Prophet added, "I passed by Moses and he said, 'Welcome! O pious Prophet and pious brother.' I asked Gabriel, 'Who is he?' Gabriel replied, 'He is Moses.' Then I passed by Jesus and he said, 'Welcome! O pious brother and pious Prophet.' I asked, 'Who is he?' Gabriel replied, 'He is Jesus.
Then I passed by Abraham and he said, 'Welcome! O pious Prophet and pious son.' I asked Gabriel, 'Who is he?' Gabriel replied, 'He is Abraham. The Prophet added, 'Then Gabriel ascended with me to a place where I heard the creaking of the pens." Ibn Hazm and Anas bin Malik said: The Prophet said, "Then Allah enjoined fifty prayers on my followers when I returned with this order of Allah, I passed by Moses who asked me, 'What has Allah enjoined on your followers?' I replied, 'He has enjoined fifty prayers on them.' Moses said, 'Go back to your Lord (and appeal for reduction) for your followers will not be able to bear it.' (So I went back to Allah and requested for reduction) and He reduced it to half. When I passed by Moses again and informed him about it, he said, 'Go back to your Lord as your followers will not be able to bear it.' So I returned to Allah and requested for further reduction and half of it was reduced. I again passed by Moses and he said to me: 'Return to your Lord, for your followers will not be able to bear it. So I returned to Allah and He said, 'These are five prayers and they are all (equal to) fifty (in reward) for My Word does not change.' I returned to Moses and he told me to go back once again. I replied, 'Now I feel shy of asking my Lord again.' Then Gabriel took me till we '' reached Sidrat-il-Muntaha (Lote tree of; the utmost boundary) which was shrouded in colours, indescribable. Then I was admitted into Paradise where I found small (tents or) walls (made) of pearls and its earth was of musk."

ہم سے یحیٰی بن بکیر نے بیان کیا کہا ہم سے لیث بن سعد نے انہوں نے یونس سے انہوں نے ابن شہاب سے انہوں نے انس بن مالکؓ سے انہوں نے کہا ابو ذر غفاریؓ حدیث بیان کرتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میرے گھر کی چھت کھولی گئ اور میں مکہ میں تھا پھر جبرئیل علیہ السلام اترے انہوں نے میرا سینہ چیرا پھر اسکو زم زم کے پانی سے دھو یا پھر ایک سونے کا طشت لائے جو ایمان اور حکمت سے بھرا ہوا تھا وہ میرے سینے میں ڈال دیا پھر سینہ جوڑ دیا (اس پر مہر کردی) پھر انہوں نے میرا ہاتھ پکڑا اور میرے ساتھ آسمان کی طرف چڑھے جب میں پہلے آسمان پر پہنچا (وہ بند تھا) جبرئیل علیہ السلام نے آسمان کے داروغہ سے کہا کھول اس نے پوچھا کون ہے جواب ملا جبرئیل علیہ السلام اس نے پوچھا تمھارے ساتھ اور کوئی ہے جبرئیل علیہ السلام نے کہا ہاں محمد ﷺ میرے ساتھ ہیں اس نے پوچھا کیا وہ بلائے گئے ہیں جبرئیل علیہ السلام نے کہا ہاں خیر جب اس نے دروازہ کھولا تو ہم پہلے آسمان پر چڑھے وہاں ایک شخص بیٹھا دیکھا جس کے داہنے طرف لوگوں کے جھنڈ تھے اور بائیں طرف بھی جھنڈ تھے جب وہ اپنی داہنی طرف دیکھتا تو ہنستا اور جب بائیں طرف دیکھتا تو رو دیتا اس نے (مجھ کو دیکھ کر) کہا(آؤ)اچھے آئے نیک نبی اور نیک بیٹے میں نے جبرئیل علیہ السلام سے کہا یہ کون ہیں انہوں نے کہا یہ آدم علیہ السلام ہیں اور یہ جو ان کے داہنے اور بائیں طرف تم لوگوں کے جھنڈ دیکھتے ہو یہ ان کے بیٹو ں کی ارواح ہیں تو ان کے داہنی طرف والے بہشتی ہیں اور بائیں طرف کےجھنڈ دوزخی ہیں وہ جب اپنے داہنی طرف دیکھتے ہیں (خوشی سے) ہنس دیتے ہیں اور جب بائیں طرف دیکھتے ہیں(رنج سے) رو دیتے ہیں پھر جبرئیل علیہ السلام مجھ کو لے کر دوسرے آسمان کی طرف چڑھے وہاں کے داروغہ سے کہا کھول اس نے بھی وہی پوچھا جو پہلے داروغہ نے پوچھا تھا آخر دروازہ کھولا انسؓ نے کہا ابو ذرؓ نے بیان کیا کہ نبی ﷺ نے آسمانوں میں آدمٌ اور ادریسٌ اور موسیٌٰ اور عیسیٌٰ اور ابراہیمٌ پیغمبروں کو دیکھا مگر ہر ایک کا ٹھکانہ نہیں بیان کیا اتنا کہا آپؐ نے پہلے آسمان پر آدمٌ کو پایا اور چھٹے پر ابراہیمٌ کو حضرت انسؓ نے کہا جب جبرئیل علیہ السلام نبی ﷺ کو لیے ہوئے ادریسٌ پیغمبر پر گزرے تو انہوں نے کہا(آؤ) اچھے آئے نیک نبی اور نیک بھائی میں نے (جبرئیلٌ سے) پوچھا یہ کون ہیں انہوں نے کہا یہ ادریسٌ ہیں پھر میں موسیٌ پر سےگزرا انہوں نے کہا آؤ اچھے آئے نیک نبی اور نیک بھائی میں نے پوچھا یہ کون ہیں جبرئیل نے کہا یہ موسیؑ ہیں پھر میں عیسیٌ پر سے گزرا انہوں نے کہا آؤ اچھے آئے نیک نبی اور نیک بھائی میں نے جبرئیل سے پوچھا یہ کون ہیں انہوں نے کہا یہ عیسٰیٌ ہیں پھر میں ابراہیم ٌ پر سے گزرا انہوں نے کہا آؤ اچھے آئے نیک نبی اور نیک بیٹے میں نے جبرئیل سے پوچھا یہ کون ہیں انہوں نے کہا یہ ابراہیمٌ ہیں ۔ابن شہاب نے کہا مجھ کو ابو بکر بن حزم نے خبر دی کہ عبد اللہ بن عباسؓ اور ابو حبہ عامر بن عمر دونوں یوں کہتے تھے کہ نبیﷺ نے فرمایا پھر جبرئیلؑ مجھ کو لے کر چڑھے یہاں تک کہ میں ایک بلند ہموار مقام پر پہنچا وہاں میں قلم چلنے کی آواز سنتا تھا پھر ابن حزم اور انس بن مالکؓ نے کہا نبیﷺ نے فرمایا پھراللہ تعالیٰ نے میری امت پر پچاس نمازیں فرض کیں (ہر رات دن میں) میں یہ حکم لے کر لوٹا جب موسیٰؑ پر پہنچا تو انہوں نے پوچھا اللہ نے تمھاری امت پر کیا فرض کیا میں نے کہا پچاس نمازیں فرض کیں انہوں نے کہا پھر اپنے مالک کے پاس لوٹ جا کیونکہ تیری امت اتنی طاقت نہیں رکھتی میں لوٹا(اور عرض کیا) اللہ نے کچھ نمازیں معاف کر دیں پھرموسیٌ کے پاس آیا اور یہ کہا کہ کچھ نمازیں معاف کر دیں انہوں نے کہا اپنے مالک کے پاس جا تیری امت اتنی طاقت نہیں رکھتی میں لوٹا پھر اللہ نے کچھ معاف کر دیں پھر میں موسیٌ کے پاس آیا انہوں نے کہا اپنے مالک کے پاس لوٹ جا تمھاری امت اتنی طاقت نہیں رکھتی پھر میں لوٹا (ایسا کئی بار ہوا ) آخر اللہ تعالی نے فرمایا وہ پانچ نمازیں ہیں اور حقیقت میں پچاس ہیں میرے پاس بات نہیں بدلتی پھر موسیٌ کے پاس آیا انہوں نے کہا اپنے مالک کے پاس لوٹ جا میں نے کہا اب مجھے اپنے مالک سے (عرض کرنے میں ) شرم آتی ہے پھر جبرئیلٌ مجھ کو لے کر چلےیہاں تک کہ سدرۃ المنتہی تک مجھ کو پہنچایا اور کئ طرح کے رنگوں نے اس کو ڈھانک لیا تھا میں نہیں جانتا وہ کیا تھے پھر مجھ کو جنت میں لے گئے کیا دیکھتا ہوں وہاں موتیوں کے ہار ہیں اور وہاں کی مٹی مشک ہے۔





حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَتْ ‏"‏ فَرَضَ اللَّهُ الصَّلاَةَ حِينَ فَرَضَهَا رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ فِي الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ، فَأُقِرَّتْ صَلاَةُ السَّفَرِ، وَزِيدَ فِي صَلاَةِ الْحَضَرِ ‏"

Narrated By 'Aisha : The mother of believers: Allah enjoined the prayer when He enjoined it, it was two Rakat only (in every prayer) both when in residence or on journey. Then the prayers offered on journey remained the same, but (the Rakat of) the prayers for non-travellers were increased.

ہم سے عبداللہ بن یوسف عیسی نے بیان کیا ہم کو امام مالک نے خبر دی انہوں نے صالح بن کیسان سے انہوں نے عروہ بن زبیر سے انہوں نے حضرت عائشہؓ ام المؤمنین سے انہوں نے کہا اللہ نے جب(شب معراج میں) نماز فرض کی تو (ہر نمازکی) دو دو رکعتیں فرض کیں حضر اور سفر دونوں میں پھر سفر کی نماز تو اپنے حال پر دو دو رکعتیں رہیں اور حضر کی نماز بڑ ھا دی گئی ۔

2. It is obligatory to wear clothes while offering Salat.

And the Statement of Allah, "Take your adornment (by wearing your clean clothes covering completely the parts of the body as prescribed by Allah for men and women) while praying and going round (the Tawaf of) the Kabah" (V.7:31). And offering Salat while wearing a single garment wrapped round the body, Salma bin Al-Akwa narrated, the Prophet (s.a.w) said, "He should pin it, even if with a thorn." Offering Salat with a same garment in which one has had sexual intercourse (is permissible) if one does not see anything dirty on it. The Prophet (s.a.w) orderd that no one go around the Kabah (perform tawaf) in a naked state.


حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ أُمِرْنَا أَنْ نُخْرِجَ، الْحُيَّضَ يَوْمَ الْعِيدَيْنِ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ، فَيَشْهَدْنَ جَمَاعَةَ الْمُسْلِمِينَ وَدَعْوَتَهُمْ، وَيَعْتَزِلُ الْحُيَّضُ عَنْ مُصَلاَّهُنَّ‏.‏ قَالَتِ امْرَأَةٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِحْدَانَا لَيْسَ لَهَا جِلْبَابٌ‏.‏ قَالَ ‏"‏ لِتُلْبِسْهَا صَاحِبَتُهَا مِنْ جِلْبَابِهَا ‏" ،
وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ حَدَّثَنَا عِمْرَانُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ، حَدَّثَتْنَا أُمُّ عَطِيَّةَ، سَمِعْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم بِهَذَا

Narrated By Um 'Atiya : We were ordered to bring out our menstruating women and veiled women in the religious gatherings and invocation of Muslims on the two 'Id festivals. These menstruating women were to keep away from their Musalla. A woman asked, "O Allah's Apostle ' What about one who does not have a veil?" He said, "Let her share the veil of her companion."

ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ہم سے یزید بن ابر ا ہیم تستری نے انہوں نے محمد بن سیرین سے انہوں نے ام عطیہ سے انہو ں نے کہا ہم کو حکم ہوا دونوں عیدوں میں حیض والی اور پردے والی عورتوں کو نکالنے کا وہ مسلمانوں کے جماؤ میں اور ان کی دعا میں شریک رہیں اور حیض والی عورتیں نماز کی جگہ سے الگ رہیں ایک عورت نے عرض کیا یا رسول اللہﷺ بعضی عورتوں کے پاس چادر نہیں ہوتی (وہ کیسے نکلے) آپؐ نے فرمایا اس کی گنیاں (ساتھ والی)اپنی چادر اسکو اڑھا دے اور عبداللہ بن رجاءَ نے کہا ہم سے عمران قطان نے بیان کیا کہا ہم سے محمد بن سیرین نے کہا ہم سے ام عطیہؓ نے میں نے نبیﷺ سے سنا اور یہی حد یث بیان کی۔

3. To tie Izar (dress worn below the waist) at one's back while offering Salat.

Sahl said, "Some people offered Salat with the Prophet (s.a.w) with their Izar tied to their necks."


حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، قَالَ حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَ حَدَّثَنِي وَاقِدُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، قَالَ صَلَّى جَابِرٌ فِي إِزَارٍ قَدْ عَقَدَهُ مِنْ قِبَلِ قَفَاهُ، وَثِيَابُهُ مَوْضُوعَةٌ عَلَى الْمِشْجَبِ قَالَ لَهُ قَائِلٌ تُصَلِّي فِي إِزَارٍ وَاحِدٍ فَقَالَ إِنَّمَا صَنَعْتُ ذَلِكَ لِيَرَانِي أَحْمَقُ مِثْلُكَ، وَأَيُّنَا كَانَ لَهُ ثَوْبَانِ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم

Narrated By Muhammad bin Al-Munkadir : Once Jabir prayed with his Izar tied to his back while his clothes were Lying beside him on a wooden peg. Somebody asked him, "Do you offer your prayer in a single Izar?" He replied, "I did so to show it to a fool like you. Had anyone of us two garments in the life-time of the Prophet?"

ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا کہا ہم سے عاصم بن محمد نے کہا مجھ سے واقد بن محمد نے بیان کیا انہوں نے محمد بن منکدر سے انہوں نے کہا جابرؓ نے ایک تہ بند میں نماز پڑھی جس کو اپنی گدی پر باندھ لیا تھا اور انکے کپڑے تپائی پر رکھے ہوےً تھے ایک کہنے والے(عبادہ بن ولید) نے اُن سے کہا تم ایک تہ بند میں نماز پڑھتےہو (کپڑے ہوتے ساتھے ) انہوں نے کہا میں نے یہ اس لیے کیا کہ تجھ جیسا بے وقوف مجھ کو دیکھے اور نبیﷺ کے زمانے میں ہم لوگوں میں کس کے پاس دو کپڑےتھے۔





حَدَّثَنَا مُطَرِّفٌ أَبُو مُصْعَبٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي الْمَوَالِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، قَالَ رَأَيْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ وَقَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ‏

Narrated By Muhammad bin Al Munkadir : I saw Jabir bin 'Abdullah praying in a single garment and he said that he had seen the Prophet praying in a single garment.

ہم سے مطرف ابو مصعب بن عبداللہ نے بیان کیا کہا ہم سے عبدالرحمٰن بن ابی الموالی نے انہوں نے کہا محمد بن منکدر سے انہوں نے کہا میں نے جابرؓ کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے دیکھا اور جابرؓ نے کہا میں نے نبیﷺ کو دیکھا ایک کپڑے میں نماز پڑھتے تھے۔

4. To offer As-Salat with a single garment wrapped round the body.

Umm Hani (r.a) said that the Prophet (s.a.w) wrapped his body with a single garment and crossed its ends over his shoulders.


حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى، قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم صَلَّى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ قَدْ خَالَفَ بَيْنَ طَرَفَيْهِ‏

Narrated By 'Umar bin Abi Salama : The Prophet prayed in one garment and crossed its ends.

ہم سے عبیداللہ بن مو سیٰ نے بیان کیا کہا ہم کو ہشام نے خبردی انہوں نے اپنے باپ عروہ سے انہوں نے عمر بن ابی سلمہؓ سے کہ نبیﷺنے ایک کپڑے میں نماز پڑھی اس کے دونوں کناروں کو الٹ کر ڈال لیا تھا۔





حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ عُمَرَ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّهُ رَأَى النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ، قَدْ أَلْقَى طَرَفَيْهِ عَلَى عَاتِقَيْهِ

Narrated By 'Umar bin Abi Salama : I saw the Prophet offering prayers in a single garment in the house of Um-Salama and he had crossed its ends around his shoulders.

ہم سے محمد بن مثنّٰی نے بیان کیا کہا ہم سے یحییٰ بن سعید قطان نے کہا ہم سے ہشام نے کہا مجھ سے میرے باپ عروہ نے انہوں نے عمر بن ابی سلمہؓ سے انہوں نے نبیﷺ کو دیکھا آپ ام المؤمنین ام سلمہؓ کے گھر میں ایک کپڑے میں نماز پڑھتے اس کے دونوں کناروں کو آپ نے اپنے دونوں مو نڈ ھوں پر ڈال لیا تھا۔





حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ هِشَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ أَبِي سَلَمَةَ، أَخْبَرَهُ قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُشْتَمِلاً بِهِ فِي بَيْتِ أُمِّ سَلَمَةَ، وَاضِعًا طَرَفَيْهِ عَلَى عَاتِقَيْهِ‏

Narrated By 'Umar bin Abi Salama : In the house of Um-Salama I saw Allah's Apostle offering prayers, wrapped in a single garment around his body with its ends crossed round his shoulders.

ہم سے عبید بن اسمٰعیل نے بیان کیا کہا ہم سے ابو اسامہ حماد ابن اسامہ نے انہوں نے ہشام سے انہوں نے اپنے باپ عروہ سے کہ عمر بن ابی سلمہؓ نے ان سے بیان کیا میں نے رسول اللہﷺ کو دیکھا آپ ایک کپڑے میں اسکو لپیٹے ہوےً ام المؤمنین ام سلمہؓ کے گھر میں نماز پڑھ رہے تھے دونوں کنارے اس کے مونڈھوں پر ڈال لیے تھے۔





حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ أَنَّ أَبَا مُرَّةَ، مَوْلَى أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ، سَمِعَ أُمَّ هَانِئٍ بِنْتَ أَبِي طَالِبٍ، تَقُولُ ذَهَبْتُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَامَ الْفَتْحِ، فَوَجَدْتُهُ يَغْتَسِلُ، وَفَاطِمَةُ ابْنَتُهُ تَسْتُرُهُ قَالَتْ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَقَالَ ‏"‏ مَنْ هَذِهِ ‏"‏‏.‏ فَقُلْتُ أَنَا أُمُّ هَانِئٍ بِنْتُ أَبِي طَالِبٍ‏.‏ فَقَالَ ‏"‏ مَرْحَبًا بِأُمِّ هَانِئٍ ‏"‏‏.‏ فَلَمَّا فَرَغَ مِنْ غُسْلِهِ، قَامَ فَصَلَّى ثَمَانِيَ رَكَعَاتٍ، مُلْتَحِفًا فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، زَعَمَ ابْنُ أُمِّي أَنَّهُ قَاتِلٌ رَجُلاً قَدْ أَجَرْتُهُ فُلاَنَ بْنَ هُبَيْرَةَ‏.‏ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ يَا أُمَّ هَانِئٍ ‏"‏‏.‏ قَالَتْ أُمُّ هَانِئٍ وَذَاكَ ضُحًى‏

Narrated By Abu Murra : (The freed slave of Um Hani) Um Hani, the daughter of Abi Talib said, "I went to Allah's Apostle in the year of the conquest of Mecca and found him taking a bath and his daughter Fatima was screening him. I greeted him. He asked, 'Who is she?' I replied, 'I am Um Hani bint Abi Talib.' He said, 'Welcome! O Um Hani.' When he finished his bath he stood up and prayed eight Rak at while wearing a single garment wrapped round his body and when he finished I said, 'O Allah's Apostle ! My brother has told me that he will kill a person whom I gave shelter and that person is so and so the son of Hubaira.' The Prophet said, 'We shelter the person whom you have sheltered.' " Um Ham added, "And that was before noon (Duha)."

ہم سے اسمٰعیل بن ابی اویس نے بیان کیا کہا مجھ سے امام مالک نے انہوں نے ابو النضر سالم بن ابی اُمیہ سے جو عمر بن عبید اللہ کے غلام تھے ان سے ابو مرہ یزید نے بیان کیا جو امّ ہانی بنتِ ابی طالب کے غلام تھے انہوں نے اُ٘م ہانی بنتِ ابو طالب سے سنا وہ کہتی تھیں میں رسول اللہﷺکے پاس گئ جس سال مکہ فتح ہوا میں نے دیکھا آپؑ نہا رہے ہیں اور حضرت فاطمہؓ آپؑ کی صاحبزادی آپؑ پر پردہ کیے ہوےً ہیں میں نے آپؑ کو سلام کیا آپؑ نے فرمایاکون ہے میں نے کہامیں ام ہانی ہوں ابو طالب کی بیٹی آپؑ نے فرمایا اچھی آئیں آؤ ام ہانی۔ جب آپؑ نہانے سے فارغ ہو ےًتو (نماز میں)کھڑے ہوےًآٹھ رکعتیں پڑھیں ایک ہی کپڑے میں اس کو لپیٹے ہوےً جب نماز پڑھ چکے تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہﷺ میری ماں کے بیٹے (یعنی حضرت علیؓ) کہتےہیں وہ ہبیرہ(میرے خاوند)کے فلاں بیٹے کو مارڈالیں گے جس کو میں نے پناہ دی ہے رسول اللہﷺ نے فرمایا اے ام ہانی جس کو تو نے پناہ دی ہم نے بھی اسکو پناہ دی ام ہانی نے کہا یہ چاشت کا وقت تھا۔





حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ سَائِلاً، سَأَلَ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ الصَّلاَةِ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ أَوَلِكُلِّكُمْ ثَوْبَانِ ‏"

Narrated By Abu Huraira : A person asked Allah's Apostle about the offering of the prayer in a single garment. Allah's Apostle replied, "Has every one of you got two garments?"

ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا کہا ہم کو امام مالک نےخبر دی انہوں نے ابنِ شہاب زہری سے انہوں نے سعید بن مسیب سے انہوں نے ابو ہریرہؓ سےایک پوچھنے والےنے(اسکانام معلوم نہیں ہو ا) رسول اللہﷺ سے پوچھا ایک کپڑے میں نماز پڑھنا کیسا ہے آپؑ نے فرمایا(کچھ برا نہیں) بھلا کیا تم میں ہر شخص کے پاس دو کپڑے ہیں۔

5. If someone offers Salat wrapped in a single garment, he should cross its corners round his shoulders.



حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ لاَ يُصَلِّي أَحَدُكُمْ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ، لَيْسَ عَلَى عَاتِقَيْهِ شَىْءٌ ‏"

Narrated By Abu Huraira : The Prophet said, "None of you should offer prayer in a single garment that does not cover the shoulders."

ہم سے ابو عاصم ضحاک بن مخلد نے بیان کیا انہوں نے امام مالکؒ سے انہوں نے ابو الزناد سے انہوں نے عبدالرحمٰن اعرج سے انہوں نے ابو ہریرہؓ سے انہوں نے کہا نبیﷺ نے فرمایا کوئی تم میں سے ایک کپڑے میں نماز نہ پڑھے اس طرح کہ اس کے کندھے پر کچھ نہ ہو۔





حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، قَالَ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ سَمِعْتُهُ ـ أَوْ، كُنْتُ سَأَلْتُهُ ـ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ أَشْهَدُ أَنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَقُولُ ‏"‏ مَنْ صَلَّى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، فَلْيُخَالِفْ بَيْنَ طَرَفَيْهِ ‏"

Narrated By Abu Huraira : Allah's Apostle said, "Whoever prays in a single garment must cross its ends (over the shoulders)."

ہم سے ابو نعیم فضل بن دکین نے بیان کیا کہا ہم سے شیبان بن عبدالرحمٰن نے انہوں نے یحیٰی بن ابی کثیر سے انہوں نے عکرمہ سے، یحیٰی نے کہا میں نے عکرمہ سے سنا تھا یا ان سے پوچھا تھا انہوں نے کہا میں نے ابو ہریرہؓ سے سنا وہ کہتے تھے کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے سنا آپؐ فرماتے تھے جو کوئی ایک کپڑے میں نماز پڑھے وہ اس کے دونوں کناروں کو الٹ لے۔

6. If the garment is tight.



حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ، قَالَ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ سَأَلْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ عَنِ الصَّلاَةِ، فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ فَقَالَ خَرَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ، فَجِئْتُ لَيْلَةً لِبَعْضِ أَمْرِي، فَوَجَدْتُهُ يُصَلِّي وَعَلَىَّ ثَوْبٌ وَاحِدٌ، فَاشْتَمَلْتُ بِهِ وَصَلَّيْتُ إِلَى جَانِبِهِ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ ‏"‏ مَا السُّرَى يَا جَابِرُ ‏"‏‏.‏ فَأَخْبَرْتُهُ بِحَاجَتِي، فَلَمَّا فَرَغْتُ قَالَ ‏"‏ مَا هَذَا الاِشْتِمَالُ الَّذِي رَأَيْتُ ‏"‏‏.‏ قُلْتُ كَانَ ثَوْبٌ‏.‏ يَعْنِي ضَاقَ‏.‏ قَالَ ‏"‏ فَإِنْ كَانَ وَاسِعًا فَالْتَحِفْ بِهِ، وَإِنْ كَانَ ضَيِّقًا فَاتَّزِرْ بِهِ ‏"

Narrated By Said bin Al-Harith : I asked Jabir bin 'Abdullah about praying in a single garment. He said, "I travelled with the Prophet during some of his journeys, and I came to him at night for some purpose and I found him praying. At that time, I was wearing a single garment with which I covered my shoulders and prayed by his side. When he finished the prayer, he asked, 'O Jabir! What has brought you here?' I told him what I wanted. When I finished, he asked, 'O Jabir! What is this garment which I have seen and with which you covered your shoulders?' I replied, 'It is a (tight) garment.' He said, 'If the garment is large enough, wrap it round the body (covering the shoulders) and if it is tight (too short) then use it as an Izar (tie it around your waist only.)'"

ہم سے یحیٰی بن صالح نے بیان کیا کہا ہم سے فلیح بن سلیمان نے انہوں نے سعید بن حارث سے انہوں نے کہا ہم نے جابر ابن عبداللہ سے پوچھا ایک کپڑے میں نماز پڑھنا کیسا ہے؟ انہوں نے کہا میں ایک سفر میں (غزوہ بواط میں) نبیﷺ کے ساتھ نکلا۔ رات کو میں ایک کام کیلئے (آپؐ کے پاس) آیا میں نے دیکھا آپؐ نماز پڑھ رہے ہیں اس وقت میرے بدن پر ایک ہی کپڑا تھا میں نے اس کو لپیٹ لیا اور آپؐ کے بازو نماز پڑھنے لگا ۔ جب آپؐ نماز پڑھ چکے تو آپؐ نے فرمایا جابر تو رات کو کیوں آیا میں نے اپنا کام بیان کیا جب میں کہ چکا تو آپؐ نے فرمایا یہ کپڑا لپیٹا کیسا جو میں نے دیکھا (یعنی تو نے کیا کیا)۔ میں نے کہا ایک ہی کپڑا تھا ( کیا کروں)۔ آپؐ نے فرمایا اگر وہ کشادہ ہو تو اس میں التحاف کر اور اگر تنگ ہو تو (صرف) تہ بند کر لے۔





حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، قَالَ حَدَّثَنِي أَبُو حَازِمٍ، عَنْ سَهْلٍ، قَالَ كَانَ رِجَالٌ يُصَلُّونَ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم عَاقِدِي أُزْرِهِمْ عَلَى أَعْنَاقِهِمْ كَهَيْئَةِ الصِّبْيَانِ، وَقَالَ لِلنِّسَاءِ لاَ تَرْفَعْنَ رُءُوسَكُنَّ حَتَّى يَسْتَوِيَ الرِّجَالُ جُلُوسًا

Narrated By Sahl : The men used to pray with the Prophet with their Izars tied around their necks as boys used to do; therefore the Prophet told the women not to raise their heads till the men sat down straight (while praying).

ہم سے مسدد نے بیان کیا کہا ہم سے یحیٰی بن سعید قطان نے انہوں نے سفیان ثوری سے انہوں نے کہا مجھ سے ابو حازم سلمہ ابن دینار نے بیان کیا انہوں نے سہل بن سعد ساعدی سے انہوں نے کہا کئی آدمی نبیﷺ کے ساتھ بچوں کی طرح اپنی ازاریں اپنی گردنوں پر باندھے ہوئے نماز پڑھا کرتے اور (آپؐ کے زمانے میں) عورتوں سے یہ کہا جاتا تم (نماز میں) اپنا سر (سجدے سے) اس وقت تک نہ اٹھاؤ، جب تک مرد سیدھے ہو کر بیٹھ نہ جائیں۔

7. To offer As-Salat in a Syrian cloak (made by infields)

Al-Hasan said that there was no harm in wearing clothes woven by a Magian. And Mamar said that he had seen Az-Zuhri wearing Yemenite garments dyed with urine. And Ali offered Salat in a new unwashed garment.


حَدَّثَنَا يَحْيَى، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ مُغِيرَةَ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي سَفَرٍ فَقَالَ ‏"‏ يَا مُغِيرَةُ، خُذِ الإِدَاوَةَ ‏"‏‏.‏ فَأَخَذْتُهَا فَانْطَلَقَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَتَّى تَوَارَى عَنِّي فَقَضَى حَاجَتَهُ، وَعَلَيْهِ جُبَّةٌ شَأْمِيَّةٌ، فَذَهَبَ لِيُخْرِجَ يَدَهُ مِنْ كُمِّهَا فَضَاقَتْ، فَأَخْرَجَ يَدَهُ مِنْ أَسْفَلِهَا، فَصَبَبْتُ عَلَيْهِ فَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاَةِ، وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، ثُمَّ صَلَّى‏

Narrated By Mughira bin Shu'ba : Once I was travelling with the Prophet and he said, "O Mughira! take this container of water." I took it and Allah's Apostle went far away till he disappeared. He answered the call of nature and was wearing a Syrian cloak. He tried to take out his hands from its sleeve but it was very tight so he took out his hands from under it. I poured water and he performed ablution like that for prayers and passed his wet hands over his Khuff (leather socks) and then prayed.

ہم سے یحیٰی بن موسٰی نے بیان کیا کہا ہم سے ابو معاویہ نے انہوں نے اعمش سے انہوں نے مسلم بن صبیح سے ، انہوں نے مسروق ابن اجدع سے انہوں نے مغیرہ بن شعبہ سے انہوں نے کہا میں ایک سفر میں (غزوہ تبوک میں) نبیﷺ کے ساتھ تھا آپؐ نے فرمایا مغیرہ پانی کا چھاگل اٹھا لے ، میں نے اٹھالی پھر آپؐ چلے (جنگل کو تشریف لے گئے) یہاں تک کہ میری نظر سے چھپ گئے آپؐ نے اپنی حاجت پوری کی اس وقت آپؐ ایک شام کا چغہ پہنے ہوئے تھے ۔ آپؐ نے اس کی آستین میں سے ہاتھ نکالنا چاہا وہ تنگ ہوئی آخر آپؐ نے اس کے نیچے سے ہاتھ نکالا ۔ میں نے آپؐ پر وضو کا پانی ڈالا آپؐ نے نماز کے وضو کی طرح وضو کیا اور دونوں موزوں پر مسح کیا پھر نماز پڑھی۔

8. It is disliked to be naked during As-Salat.



حَدَّثَنَا مَطَرُ بْنُ الْفَضْلِ، قَالَ حَدَّثَنَا رَوْحٌ، قَالَ حَدَّثَنَا زَكَرِيَّاءُ بْنُ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَالَ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ، يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يَنْقُلُ مَعَهُمُ الْحِجَارَةَ لِلْكَعْبَةِ وَعَلَيْهِ إِزَارُهُ‏.‏ فَقَالَ لَهُ الْعَبَّاسُ عَمُّهُ يَا ابْنَ أَخِي، لَوْ حَلَلْتَ إِزَارَكَ فَجَعَلْتَ عَلَى مَنْكِبَيْكَ دُونَ الْحِجَارَةِ‏.‏ قَالَ فَحَلَّهُ فَجَعَلَهُ عَلَى مَنْكِبَيْهِ، فَسَقَطَ مَغْشِيًّا عَلَيْهِ، فَمَا رُئِيَ بَعْدَ ذَلِكَ عُرْيَانًا صلى الله عليه وسلم

Narrated By Jabir bin 'Abdullah : While Allah's Apostle was carrying stones (along) with the people of Mecca for (the building of) the Ka'ba wearing an Izar (waist-sheet cover), his uncle Al-'Abbas said to him, "O my nephew! (It would be better) if you take off your Izar and put it over your shoulders underneath the stones." So he took off his Izar and put it over his shoulders, but he fell unconscious and since then he had never been seen naked.

ہم سے مطر بن فضل نے بیان کیا کہا ہم سے روح بن عبادہ نے کہا ہم سے زکریا بن اسحاق نے کہا ہم سے عمرو بن دینار نے انہوں نے کہا میں نے جابر بن عبداللہؓ سے سنا وہ بیان کرتے تھے کہ رسول اللہﷺ (نبوت سے پہلے جاہلیت کے زمانے میں) کعبہ بنانے کیلئے لوگوں کے ساتھ پتھر ڈھوتے آپؐ تہ بند باندھے ہوئے تھے عباسؓ آپؐ کے چچا نے آپؐ سے کہا اے میرے بھتیجے اگر تم تہ بند اتار ڈالو اور اس کو اپنے مونڈھوں پر ڈال لو پتھر کے نیچے رکھو (تو تم پر آسانی ہو گی) جابرؓ نے کہا آپؐ نے تہ بند( کو اتار کر )مونڈھے پر ڈال لیا اسی وقت بے ہوش ہو کر گرے اس کے بعد آپؐ کو ننگا نہیں دیکھا گیا۔

9. To offer Salat with a shirt, troursers, a Tubban or a Qaba (an outer garment with full length sleeves).



حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، قَالَ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ قَامَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَسَأَلَهُ عَنِ الصَّلاَةِ فِي الثَّوْبِ الْوَاحِدِ فَقَالَ ‏"‏ أَوَكُلُّكُمْ يَجِدُ ثَوْبَيْنِ ‏"‏‏.‏ ثُمَّ سَأَلَ رَجُلٌ عُمَرَ فَقَالَ إِذَا وَسَّعَ اللَّهُ فَأَوْسِعُوا، جَمَعَ رَجُلٌ عَلَيْهِ ثِيَابَهُ، صَلَّى رَجُلٌ فِي إِزَارٍ وَرِدَاءٍ، فِي إِزَارٍ وَقَمِيصٍ، فِي إِزَارٍ وَقَبَاءٍ، فِي سَرَاوِيلَ وَرِدَاءٍ، فِي سَرَاوِيلَ وَقَمِيصٍ، فِي سَرَاوِيلَ وَقَبَاءٍ، فِي تُبَّانٍ وَقَبَاءٍ، فِي تُبَّانٍ وَقَمِيصٍ ـ قَالَ وَأَحْسِبُهُ قَالَ ـ فِي تُبَّانٍ وَرِدَاءٍ‏

Narrated By Abu Huraira : A man stood up and asked the Prophet about praying in a single garment. The Prophet said, "Has every one of you two garments?" A man put a similar question to 'Umar on which he replied, "When Allah makes you wealthier then you should clothe yourself properly during prayers. Otherwise one can pray with an Izar and a Rida' (a sheet covering the upper part of the body.) Izar and a shirt, Izar and a Qaba', trousers and a Rida, trousers and a shirt or trousers and a Qaba', Tubban and a Qaba' or Tubban and a shirt." (The narrator added, "I think that he also said a Tubban and a Rida.")

ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا کہا ہم سے حماد بن زید نے انہوں نے ایوب سختیانی سے انہوں نے محمد بن سیرین سے انہوں نے ابو ہریرہؓ سے انہوں نے کہا ایک شخص نبیﷺ کے پاس آن کھڑا ہوا اور آپؐ سے پوچھنے لگا ایک کپڑے میں نماز پڑھنا کیسا ہے آپؐ نے فرمایابھلا تم میں ہر شخص کو دو کپڑے مل سکتے ہیں۔ پھر ایک شخص نے (یہی مسئلہ) حضرت عمرؓ سے پوچھا انہوں نے کہا جب اللہ نے تم کو فراغت دی تو تم بھی فراغت کرو ۔آدمی کو چاہے اپنے کپڑے (نماز میں) اکٹھا کر لےکوئی تہ بند چادر میں نماز پڑھے کوئی تہ بند قمیص میں کوئی تہ بند قبا میں کوئی پاجامے اور چادر میں کوئی پاجامے اور قمیص میں کوئی پاجامے اور قبا میں کوئی جانگیا اور قبا میں کوئی جانگیا اور قمیص میں ابو ہریرہؓ نے کہا میں سمجھتا ہوں انہوں نے یہ بھی کہا کوئی جانگیا اور چادر میں۔





حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ مَا يَلْبَسُ الْمُحْرِمُ فَقَالَ ‏"‏ لاَ يَلْبَسُ الْقَمِيصَ وَلاَ السَّرَاوِيلَ وَلاَ الْبُرْنُسَ وَلاَ ثَوْبًا مَسَّهُ الزَّعْفَرَانُ وَلاَ وَرْسٌ، فَمَنْ لَمْ يَجِدِ النَّعْلَيْنِ فَلْيَلْبَسِ الْخُفَّيْنِ وَلْيَقْطَعْهُمَا حَتَّى يَكُونَا أَسْفَلَ مِنَ الْكَعْبَيْنِ ‏"‏‏.‏ وَعَنْ نَافِعٍ عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِثْلَهُ‏

Narrated By Ibn 'Umar : A person asked Allah's Apostle, "What should a Muhrim wear?" He replied, "He should not wear shirts, trousers, a burnus (a hooded cloak), or clothes which are stained with saffron or Wars (a kind of perfume). Whoever does not find a sandal to wear can wear Khuffs, but these should be cut short so as not to cover the ankles.

ہم سے عاصم بن علی نے بیان کیا کہا ہم سے محمد بن عبدالرحمٰن بن ابی ذئب نے انہوں نے زہری سے انہوں نے سالم سے انہوں نے اپنے باپ عبداللہ بن عمرؓ سے انہوں نے کہا ایک شخص نے (جس کا نام معلوم نہیں ہوا) رسول اللہﷺ سے پوچھا احرام باندھا ہوا شخص کیا پہنے آپؐ نے فرمایا قمیص نہ پہنے نہ پاجامہ اور نہ باران کوٹ نہ وہ کپڑا جس میں زعفران یا ورس لگی ہو۔ پھر جس شخص کو جوتیاں نہ ملیں (جن میں پاؤں کھلا رہتا ہے) وہ موزے کاٹ کر پہن لے کہ ٹخنوں سے نیچے ہو جائیں ۔ اور ابن ابی ذئب نے اس حدیث کو نافع سے بھی روایت کیا انہوں نے ابن عمرؓ سے انہوں نے نبیﷺ سے ایسا ہی۔

10. What may be used to cover the private parts of the body.



حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا لَيْثٌ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، أَنَّهُ قَالَ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنِ اشْتِمَالِ الصَّمَّاءِ وَأَنْ يَحْتَبِيَ الرَّجُلُ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ، لَيْسَ عَلَى فَرْجِهِ مِنْهُ شَىْءٌ‏

Narrated By Abu Said Al-Khudri : Allah's Apostle forbade Ishtimal-As-Samma' (wrapping one's body with a garment so that one cannot raise its end or take one's hand out of it). He also forbade Al-Ihtiba' (sitting on buttocks with knees close to abdomen and feet apart with the hands circling the knees) while wrapping oneself with a single garment, without having a part of it over the private parts.

ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا کہا ہم سے لیث بن سعد نے انہوں نے ابن شہاب سے انہوں نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے انہوں نے ابو سعیدخدریؓ سے انہوں نے کہا رسول اللہﷺ نے اشتمال صماء سے منع فرمایا اور گوٹ مار کر ایک کپڑے میں بیٹھنے سے جب کہ اس کی شرمگاہ پر کچھ نہ ہو۔





حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ نَهَى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَنْ بَيْعَتَيْنِ عَنِ اللِّمَاسِ وَالنِّبَاذِ، وَأَنْ يَشْتَمِلَ الصَّمَّاءَ، وَأَنْ يَحْتَبِيَ الرَّجُلُ فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ‏

Narrated By Abu Huraira : The Prophet forbade two kinds of sales i.e. Al-Limais and An-Nibadh (the former is a kind of sale in which the deal is completed if the buyer touches a thing, without seeing or checking it properly and the latter is a kind of a sale in which the deal is completed when the seller throws a thing towards the buyer giving him no opportunity to see, touch or check it) and (the Prophet forbade) also Ishtimal-As-Samma' and Al-Ihtiba' in a single garment.

ہم سے قبیصہ بن عقبہ نےبیان کیا کہا ہم سے سفیان ثوری نے انہوں نے ابو الزناد عبداللہ بن ذکوان سے انہوں نے عبدالرحمٰن ابن ہرمزا عرج سے انہوں نے ابو ہریرہؓ سے کہ نبیﷺ نے دو طرح کی بیچ کھوچ سے منع فرمایا ایک تو چھونے کی دوسرے پھینکنے کی اور اشتمال صماء سے (جس کا بیان اوپر گزرا) اور ایک کپڑے میں گوٹ مار کر بیٹھنے سے۔





حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ، قَالَ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ أَخِي ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عَمِّهِ، قَالَ أَخْبَرَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، قَالَ بَعَثَنِي أَبُو بَكْرٍ فِي تِلْكَ الْحَجَّةِ فِي مُؤَذِّنِينَ يَوْمَ النَّحْرِ نُؤَذِّنُ بِمِنًى أَنْ لاَ يَحُجَّ بَعْدَ الْعَامِ مُشْرِكٌ، وَلاَ يَطُوفَ بِالْبَيْتِ عُرْيَانٌ‏.‏ قَالَ حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ثُمَّ أَرْدَفَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَلِيًّا، فَأَمَرَهُ أَنْ يُؤَذِّنَ بِبَرَاءَةَ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ فَأَذَّنَ مَعَنَا عَلِيٌّ فِي أَهْلِ مِنًى يَوْمَ النَّحْرِ لاَ يَحُجُّ بَعْدَ الْعَامِ مُشْرِكٌ، وَلاَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ عُرْيَانٌ‏

Narrated By Abu Huraira : On the Day of Nahr (10th of Dhul-Hijja, in the year prior to the last Hajj of the Prophet when Abu Bakr was the leader of the pilgrims in that Hajj) Abu Bakr sent me along with other announcers to Mina to make a public announcement: "No pagan is allowed to perform Hajj after this year and no naked person is allowed to perform the Tawaf around the Ka'ba. Then Allah's Apostle sent 'All to read out the Surat Bara'a (At-Tauba) to the people; so he made the announcement along with us on the day of Nahr in Mina: "No pagan is allowed to perform Hajj after this year and no naked person is allowed to perform the Tawaf around the Ka'ba."

ہم سے اسحاق بن راہویہ نے بیان کیا کہا ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے کہا ہم سے زہری کے بھتیجے (محمد بن عبداللہ) نے انہوں نے اپنے چچا زہری سے کہا مجھ کو حمید بن عبدالرحمٰن بن عوف نے خبر دی کہ ابو ہریرہؓ نے کہا مجھ کو ابو بکر صدیقؓ نے اس حج میں (جو حجۃ الوداع سے پہلے کیا تھا ) پکارنے والوں کے ساتھ ذی الحجہ کی دسویں تاریخ بھیجا اس لئے کہ ہم منیٰ میں یہ پکار دیں کہ اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہ کرے اور نہ کوئی ننگا بیت اللہ کا طواف نہ کرے ۔ حمید بن عبدالرحمٰن نے کہا رسول اللہﷺ نے (ابو بکرؓ کو بھیجنے کے بعد) ان کے پیچھے حضرت علیؓ کو بھیجا اور ان کو یہ حکم دیا کہ سورت براءت سنا دیں ابو ہریرہؓ نے کہا تو ہمارے ساتھ منیٰ میں دسویں تاریخ حضرت علیؓ نے بھی یہ سنایا اس سال کے بعد کوئی مشرک حج نہ کرے اور نہ کوئی ننگا بیت اللہ کا طواف کرے۔

11. To pray without a Rida.



حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي الْمَوَالِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، قَالَ دَخَلْتُ عَلَى جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَهُوَ يُصَلِّي فِي ثَوْبٍ مُلْتَحِفًا بِهِ وَرِدَاؤُهُ مَوْضُوعٌ، فَلَمَّا انْصَرَفَ قُلْنَا يَا أَبَا عَبْدِ اللَّهِ تُصَلِّي وَرِدَاؤُكَ مَوْضُوعٌ قَالَ نَعَمْ، أَحْبَبْتُ أَنْ يَرَانِي الْجُهَّالُ مِثْلُكُمْ، رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي كَذَا‏

Narrated By Muhammad bin Al-Munkadir : I went to Jabir bin 'Abdullah and he was praying wrapped in a garment and his Rida was Lying beside him. When he finished the prayers, I said "O 'Abdullah! You pray (in a single garment) while your Rida' is lying beside you." He replied, "Yes, I did it intentionally so that the ignorant ones like you might see me. I saw the Prophet praying like this."

ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ اویسی نے بیان کیا کہا مجھ سے عبدالرحمٰن بن ابی الموالی نے انہوں نے محمد بن منکدر سے انہوں نے کہا میں جابر بن عبداللہ انصاریؓ کے پاس گیا وہ ایک کپڑا لپیٹے ہوئے نماز پڑھ رہے تھے ان کی چادر الگ دھری ہوئی تھی جب نماز پڑھ چکے تو ہم نے ان سے کہا ابو عبداللہ (یہ جابرؓ کی کنیت ہے) تم چادر ہوتے ساتھے بے چادر نماز پڑھتے ہو انہوں نے کہا ہاں میں نے یہ چاہا کہ تمھاری طرح جو لوگ جاہل ہیں وہ مجھ کو دیکھیں میں نے نبیﷺ کو اسی طرح (ایک کپڑے میں) نماز پڑھتے دیکھا۔

12. What is said about the thigh.

Narrated by Ibn Abbas and Jarhad and Muhammad bin Jahsh, the Prophet (s.a.w) said, "The thigh is Aurah (part of the body to be covered)." And Anas bin Malik (r.a) said, "The Prophet (s.a.w) uncovered his thigh." The narration of Anas is dependable, but it would be safer to take Jarhad's narration in to consideration in order to get rid of the difference between them. Abu Musa said, "The Propet (s.a.w) covered his knees when Uthman entered." Zaid bin Thabit said, "Divine revelation came to Allah's Messenger (s.a.w) while his thigh was on my thigh and it became so heavy that I was afraid that it might break my thigh."


حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم غَزَا خَيْبَرَ، فَصَلَّيْنَا عِنْدَهَا صَلاَةَ الْغَدَاةِ بِغَلَسٍ، فَرَكِبَ نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَرَكِبَ أَبُو طَلْحَةَ، وَأَنَا رَدِيفُ أَبِي طَلْحَةَ، فَأَجْرَى نَبِيُّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي زُقَاقِ خَيْبَرَ، وَإِنَّ رُكْبَتِي لَتَمَسُّ فَخِذَ نَبِيِّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، ثُمَّ حَسَرَ الإِزَارَ عَنْ فَخِذِهِ حَتَّى إِنِّي أَنْظُرُ إِلَى بَيَاضِ فَخِذِ نَبِيِّ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، فَلَمَّا دَخَلَ الْقَرْيَةَ قَالَ ‏"‏ اللَّهُ أَكْبَرُ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ ‏"‏‏.‏ قَالَهَا ثَلاَثًا‏.‏ قَالَ وَخَرَجَ الْقَوْمُ إِلَى أَعْمَالِهِمْ فَقَالُوا مُحَمَّدٌ ـ قَالَ عَبْدُ الْعَزِيزِ وَقَالَ بَعْضُ أَصْحَابِنَا ـ وَالْخَمِيسُ‏.‏ يَعْنِي الْجَيْشَ، قَالَ فَأَصَبْنَاهَا عَنْوَةً، فَجُمِعَ السَّبْىُ، فَجَاءَ دِحْيَةُ فَقَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَعْطِنِي جَارِيَةً مِنَ السَّبْىِ‏.‏ قَالَ ‏"‏ اذْهَبْ فَخُذْ جَارِيَةً ‏"‏‏.‏ فَأَخَذَ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَىٍّ، فَجَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَقَالَ يَا نَبِيَّ اللَّهِ، أَعْطَيْتَ دِحْيَةَ صَفِيَّةَ بِنْتَ حُيَىٍّ سَيِّدَةَ قُرَيْظَةَ وَالنَّضِيرِ، لاَ تَصْلُحُ إِلاَّ لَكَ‏.‏ قَالَ ‏"‏ ادْعُوهُ بِهَا ‏"‏‏.‏ فَجَاءَ بِهَا، فَلَمَّا نَظَرَ إِلَيْهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ خُذْ جَارِيَةً مِنَ السَّبْىِ غَيْرَهَا ‏"‏‏.‏ قَالَ فَأَعْتَقَهَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم وَتَزَوَّجَهَا‏.‏ فَقَالَ لَهُ ثَابِتٌ يَا أَبَا حَمْزَةَ، مَا أَصْدَقَهَا قَالَ نَفْسَهَا، أَعْتَقَهَا وَتَزَوَّجَهَا، حَتَّى إِذَا كَانَ بِالطَّرِيقِ جَهَّزَتْهَا لَهُ أُمُّ سُلَيْمٍ فَأَهْدَتْهَا لَهُ مِنَ اللَّيْلِ، فَأَصْبَحَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم عَرُوسًا فَقَالَ ‏"‏ مَنْ كَانَ عِنْدَهُ شَىْءٌ فَلْيَجِئْ بِهِ ‏"‏‏.‏ وَبَسَطَ نِطَعًا، فَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيءُ بِالتَّمْرِ، وَجَعَلَ الرَّجُلُ يَجِيءُ بِالسَّمْنِ ـ قَالَ وَأَحْسِبُهُ قَدْ ذَكَرَ السَّوِيقَ ـ قَالَ فَحَاسُوا حَيْسًا، فَكَانَتْ وَلِيمَةَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم‏

Narrated By 'Abdul 'Aziz : Anas said, 'When Allah's Apostle invaded Khaibar, we offered the Fajr prayer there yearly in the morning) when it was still dark. The Prophet rode and Abu Talha rode too and I was riding behind Abu Talha. The Prophet passed through the lane of Khaibar quickly and my knee was touching the thigh of the Prophet. He uncovered his thigh and I saw the whiteness of the thigh of the Prophet. When he entered the town, he said, 'Allahu Akbar! Khaibar is ruined. Whenever we approach near a (hostile) nation (to fight) then evil will be the morning of those who have been warned.' He repeated this thrice. The people came out for their jobs and some of them said, 'Muhammad (has come).' (Some of our companions added, "With his army.") We conquered Khaibar, took the captives, and the booty was collected. Dihya came and said, 'O Allah's Prophet! Give me a slave girl from the captives.' The Prophet said, 'Go and take any slave girl.' He took Safiya bint Huyai. A man came to the Prophet and said, 'O Allah's Apostles! You gave Safiya bint Huyai to Dihya and she is the chief mistress of the tribes of Quraiza and An-Nadir and she befits none but you.' So the Prophet said, 'Bring him along with her.' So Dihya came with her and when the Prophet saw her, he said to Dihya, 'Take any slave girl other than her from the captives.' Anas added: The Prophet then manumitted her and married her."
Thabit asked Anas, "O Abu Hamza! What did the Prophet pay her (as Mahr)?" He said, "Her self was her Mahr for he manumitted her and then married her." Anas added, "While on the way, Um Sulaim dressed her for marriage (ceremony) and at night she sent her as a bride to the Prophet. So the Prophet was a bridegroom and he said, 'Whoever has anything (food) should bring it.' He spread out a leather sheet (for the food) and some brought dates and others cooking butter. (I think he (Anas) mentioned As-SawTq). So they prepared a dish of Hais (a kind of meal). And that was Walima (the marriage banquet) of Allah's Apostle."

ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا کہا ہم سے اسمٰعیل بن علیہ نے کہا ہم کو عبدالعزیز بن صہیب نے خبر دی انہوں نے انس بن مالکؓ سے کہ رسول اللہﷺ نے (؁۷ ہجری میں) خیبر میں جہاد کیا ہم لوگوں نے صبح کی نماز اندھیرے منہ خیبر کے قریب پہنچ کر پڑھی ۔ پھر نبیﷺ سوار ہوئے اور میں ابو طلحہؓ کے پیچھے ایک ہی سواری پر بیٹھا تھ نبیﷺ نے خیبر کی گلیوں میں اپنا جانور دوڑایا اور (دوڑنے میں) میرا گھٹنا نبیﷺ کی ران سے چھوتا جاتا پھر آپؐ نے اپنی ران پر سے تہ بند ہٹادی (ران کھول دی) یہاں تک میں آپؐ کی ران کی سفیدی (اور چمک) دیکھنے لگا جب آپؐ خیبر کی بستی میں گئے تو فرمایا اللہ اکبر خیبر اجاڑ ہوا تین بار یہ فرمایا ہم جب کسی قوم کے آنگن میں اتر پڑیں تو جو لوگ ڈرائے گئے ان کی صبح منحوس ہوتی ہے ۔انسؓ نے کہا یہودی لوگ اس وقت اپنے دھندوں کیلئے نکلے تھے ۔(آپؐ کو دیکھتے ہی) کہنے لگے محمدﷺ آن پہنچے، عبدالعزیز راوی نے کہا اور ہمارے بعض ساتھیوں نے اتنا اور زیادہ کہا اور خمیس آن پہنچا یعنی لشکر، انسؓ نے کہا تو ہم نے خیبر زور سے فتح کیا پھر قیدی اکٹھا کئے گئے تو دحیہ کلبی آیا اور کہنے لگا اللہ کے نبیؐ ان قیدیوں میں سے ایک چھوکری مجھ کو دیجئے۔ آپؐ نے فرمایا جا ایک چھوکری لے لے ۔ اس نے (جا کر) صفیہ بنت حیی بن اخطب کو لے لیا۔ پھر ایک شخص نبیﷺ کے پاس آیا اور کہنے لگا اللہ کے نبی آپؐ نے صفیہ جو حیی کی بیٹی اور بنی قریظہ اور بنی نضیر کی سردار تھی،دحیہ کلبی کو دے دی وہ تو آپؐ ہی کے لائق تھی ، آپؐ نے فرمایا دحیہ کو بلاؤ صفیہ سمیت ۔ وہ اس کو لیکر آیا نبیﷺ نے صفیہ کو دیکھا اور دحیہ سے فرمایا تو قیدیوں میں سے کوئی اور چھوکری لے لے۔ انسؓ نے کہا پھر نبیﷺ نےصفیہ کو آزاد کیا اور ان سے نکاح کر لیا۔ ثابت نے انسؓ سے کہا ابو حمزہ ان کا مہر کیا ٹھرایا انہوں نے کہا یہی ان کا خود نفس آپؐ نے ان کو آزاد کیا اور ان سے نکاح کر لیا ۔ جب آپؐ (خیبر سے لوٹے) راستہ ہی میں تھے ام سلیمؓ نے صفیہ کا بناؤ سنگار کیا اور رات کو آپؐ کے پاس بھیج دیا صبح کو آپؐ دولھا تھے (نو شاہ) آپؐ نے فرمایا جس کے پاس جو کھانا ہو وہ لیکر آئے اور ایک دسترخوان بچھایا کوئی کھجور لایا کوئی گھی لایا۔عبدالعزیز نے کہا میں سمجھتا ہوں انسؓ نے یہ بھی کہا کوئی ستو لایا۔ انسؓ نے کہا پھر (سب کو ملا کر) ملیدہ بنایا تو رسول اللہﷺ کا یہی ولیمہ تھا۔


13. In how many clothes a woman should offer Salat.

Ikrima said, "If she can cover all her body with one garment, it is sufficient"


حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، قَالَ أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ، أَنَّ عَائِشَةَ، قَالَتْ لَقَدْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي الْفَجْرَ، فَيَشْهَدُ مَعَهُ نِسَاءٌ مِنَ الْمُؤْمِنَاتِ مُتَلَفِّعَاتٍ فِي مُرُوطِهِنَّ ثُمَّ يَرْجِعْنَ إِلَى بُيُوتِهِنَّ مَا يَعْرِفُهُنَّ أَحَدٌ‏

Narrated By 'Aisha : Allah's Apostle used to offer the Fajr prayer and some believing women covered with their veiling sheets used to attend the Fajr prayer with him and then they would return to their homes unrecognised.

ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا کہا ہم کو شعیب نے خبر دی انہوں نے زہری سے انہوں نے کہا مجھ سے عروہ بن زبیرؓ نے بیان کیا کہ حضرت عائشہؓ نے کہا رسول اللہﷺ صبح کی نماز پڑھتے ۔آپؐ کے ساتھ(نماز میں) کئی مسلمان عورتیں شریک ہوتیں اپنی چادریں لپیٹی ہوئی پھر (نماز کے بعد) اپنے گھروں کو لوٹ جاتیں (اندھیرے کی وجہ سے) کوئی ان کو نہ پہچانتا۔

14. If a person offered Salat in a dress with marks and looked at those marks during the Salat.



حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، قَالَ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم صَلَّى فِي خَمِيصَةٍ لَهَا أَعْلاَمٌ، فَنَظَرَ إِلَى أَعْلاَمِهَا نَظْرَةً، فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ ‏"‏ اذْهَبُوا بِخَمِيصَتِي هَذِهِ إِلَى أَبِي جَهْمٍ وَائْتُونِي بِأَنْبِجَانِيَّةِ أَبِي جَهْمٍ، فَإِنَّهَا أَلْهَتْنِي آنِفًا عَنْ صَلاَتِي ‏"‏‏.‏ وَقَالَ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ كُنْتُ أَنْظُرُ إِلَى عَلَمِهَا وَأَنَا فِي الصَّلاَةِ فَأَخَافُ أَنْ تَفْتِنَنِي ‏"

Narrated By 'Aisha : The Prophet prayed in a Khamisa (a square garment) having marks. During the prayer, he looked at its marks. So when he finished the prayer he said, "Take this Khamisa of mine to Abu Jahm and get me his Inbijaniya (a woollen garment without marks) as it (the Khamisa) has diverted my attention from the prayer."Narrated By 'Aisha : The Prophet said, 'I was looking at its (Khamisa's) marks during the prayers and I was afraid that it may put me in trial (by taking away my attention).

ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا کہا ہم کو ابراہیم بن سعد نے خبر دی کہا ہم سے ابن شہاب نے بیان کیا انہوں نے عروہؓ سے انہوں نے حضرت عائشہؓ سے کہ نبیﷺ نے ایک لوئی میں نماز پڑھی جس کو حاشیہ لگا ہوا تھا۔ آپؐ نے اس کے حاشیہ پر ایک نظر ڈالی جب نماز پڑھ چکے تو فرمایا یہ لوئی جا کر ابو جہم (عامر بن حذیفہ صحابیؓ) کو دیدو اور ان کی سادہ لوئی لے آؤ اس لوئی نے ابھی مجھ کو نماز سے غافل کر دیا تھا۔ اور ہشام بن عروہ نے اپنے باپ عروہؓ سے روایت کی انہوں نے حضرت عائشہؓ سے کہ نبیﷺ نے فرمایا میں نماز میں اس بیل کو دیکھ رہا تھا میں ڈرتا ہوں کہیں وہ نماز میں خرابی نہ ڈالے۔

15. If someone offer Salat in a garment bearing marks of a cross or pictures, will the Salat be invalidated? And what is forbidden thereof.



حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسٍ، كَانَ قِرَامٌ لِعَائِشَةَ سَتَرَتْ بِهِ جَانِبَ بَيْتِهَا فَقَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ أَمِيطِي عَنَّا قِرَامَكِ هَذَا، فَإِنَّهُ لاَ تَزَالُ تَصَاوِيرُهُ تَعْرِضُ فِي صَلاَتِي ‏"‏‏

Narrated By Anas : 'Aisha had a Qiram (a thin marked woollen curtain) with which he had screened one side of her home. The Prophet said, "Take away this Qiram of yours, as its pictures are still displayed in front of me during my prayer (i.e. they divert my attention from the prayer)."

ہم سے ابو معمر عبداللہ بن عمرو نے بیان کیا کہا ہم سے عبدالوارث بن سعید نے کہا ہم سے عبدالعزیز بن صہیب نے انہوں نے انسؓ سے انہوں نے کہا حضرت عائشہؓ کے پاس ایک پردہ تھا جو انہوں نے اپنے گھر پر ایک طرف لٹکایا تھا ۔ نبیﷺ نے (وہ پردہ دیکھ کر) فرمایا یہ پردہ نکال ڈال اس کی مورتیں برابر نماز میں میرے سامنےپھرتی رہتی ہیں۔


16. Whoever offers Salat in a silk Farruj (an outer garment opened at the back) and then took it off.



حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي الْخَيْرِ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ أُهْدِيَ إِلَى النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَرُّوجُ حَرِيرٍ، فَلَبِسَهُ فَصَلَّى فِيهِ، ثُمَّ انْصَرَفَ فَنَزَعَهُ نَزْعًا شَدِيدًا كَالْكَارِهِ لَهُ وَقَالَ ‏"‏ لاَ يَنْبَغِي هَذَا لِلْمُتَّقِينَ ‏"

Narrated By 'Uqba bin 'Amir : The Prophet was given a silken Farruj as a present. He wore it while praying. When he had finished his prayer, he took it off violently as if with a strong aversion to it and said, "It is not the dress of Allah-fearing pious people."

ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا کہا ہم سے لیث بن سعد نے انہوں نے یزید بن ابی حبیب سے انہوں نے ابو الخیر مرثد سے انہوں نے عقبہ بن عامر سے انہوں نے کہا نبیﷺ کو کسی نے ریشمی کوٹ تحفہ بھیجا آپؐ نے اس کو پہن کر نماز پڑھی جب پڑھ چکے تو زور سے اس کو اتار ڈالا جیسے کوئی برا سمجھتا ہے اور فرمایا یہ پرہیزگاروں کے لائق نہیں ہے۔

17. (It is permissible) to offer Salat in a red garment.



حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَرْعَرَةَ، قَالَ حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ عَوْنِ بْنِ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم فِي قُبَّةٍ حَمْرَاءَ مِنْ أَدَمٍ، وَرَأَيْتُ بِلاَلاً أَخَذَ وَضُوءَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَرَأَيْتُ النَّاسَ يَبْتَدِرُونَ ذَاكَ الْوَضُوءَ، فَمَنْ أَصَابَ مِنْهُ شَيْئًا تَمَسَّحَ بِهِ، وَمَنْ لَمْ يُصِبْ مِنْهُ شَيْئًا أَخَذَ مِنْ بَلَلِ يَدِ صَاحِبِهِ، ثُمَّ رَأَيْتُ بِلاَلاً أَخَذَ عَنَزَةً فَرَكَزَهَا، وَخَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ مُشَمِّرًا، صَلَّى إِلَى الْعَنَزَةِ بِالنَّاسِ رَكْعَتَيْنِ، وَرَأَيْتُ النَّاسَ وَالدَّوَابَّ يَمُرُّونَ مِنْ بَيْنِ يَدَىِ الْعَنَزَةِ‏

Narrated By Abu Juhaifa : I saw Allah's Apostle in a red leather tent and I saw Bilal taking the remaining water with which the Prophet had performed ablution. I saw the people taking the utilized water impatiently and whoever got some of it rubbed it on his body and those who could not get any took the moisture from the others' hands. Then I saw Bilal carrying an 'Anza (a spear-headed stick) which he planted in the ground. The Prophet came out tucking up his red cloak, and led the people in prayer and offered two Rakat (facing the Ka'ba) taking 'Anza as a Sutra for his prayer. I saw the people and animals passing in front of him beyond the 'Anza.

ہم سے محمد بن عر عررہ نے بیان کیا کہا مجھ سے عمر بن ابی زائدہ نے انہوں نے عون بن ابی جحیفہ سے انہوں نےاپنے باپ ابو جحیفہ وہب بن عبداللہ سے انہوں نے کہا میں نے رسول اللہﷺ کو لال چمڑے کے قبّے (ڈیرے) میں دیکھا اور میں نے دیکھا کہ بلالؓ نے آپؐ کے وضو کا پانی لےلیا اور لوگ اس کے لینے کو لپکے جس کو کچھ مل گیا اس نے تو اپنے بدن پر پھیر لیا اور جس کو نہ ملا اس نے دوسرے کے ہاتھ سے کچھ تری ہی لے لی پھر میں نے دیکھا بلالؓ نے آپؐ کی برچھی سنبھالی اور اس کو گاڑا اور آپﷺ (ڈیرے میں سے) برآمد ہوئے لال جوڑا پہنے ہوئے تہ بند اٹھائے ہوئے۔ آپؐ نے برچھی کی طرف لوگوں کے ساتھ دو رکعتیں پڑھیں اور میں نے دیکھا کہ برچھی کے پرے آدمی اور جانور گزر رہے تھے۔

18. (It is permissible) to offer Salat on roofs, a pulpit or wood.

Al-Hasan finds no objection for one to offer Salat over snow or bridges, even if urine were flowing underneath, over, or in front of them as long as there was a Sutra (any object put in front of the praying person to act as symbolic barrier between him and others) in front of the persons. Abu Hurairah offers Salat on the roof of the masjid with the Imam, and Ibn Umar offered Salat on snow.


حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو حَازِمٍ، قَالَ سَأَلُوا سَهْلَ بْنَ سَعْدٍ مِنْ أَىِّ شَىْءٍ الْمِنْبَرُ فَقَالَ مَا بَقِيَ بِالنَّاسِ أَعْلَمُ مِنِّي هُوَ مِنْ أَثْلِ الْغَابَةِ، عَمِلَهُ فُلاَنٌ مَوْلَى فُلاَنَةَ لِرَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، وَقَامَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حِينَ عُمِلَ، وَوُضِعَ، فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ كَبَّرَ وَقَامَ النَّاسُ خَلْفَهُ، فَقَرَأَ وَرَكَعَ وَرَكَعَ النَّاسُ خَلْفَهُ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، ثُمَّ رَجَعَ الْقَهْقَرَى، فَسَجَدَ عَلَى الأَرْضِ، ثُمَّ عَادَ إِلَى الْمِنْبَرِ، ثُمَّ قَرَأَ ثُمَّ رَكَعَ، ثُمَّ رَفَعَ رَأْسَهُ، ثُمَّ رَجَعَ الْقَهْقَرَى حَتَّى سَجَدَ بِالأَرْضِ، فَهَذَا شَأْنُهُ‏.‏ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ قَالَ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ سَأَلَنِي أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ ـ رَحِمَهُ اللَّهُ ـ عَنْ هَذَا الْحَدِيثِ، قَالَ فَإِنَّمَا أَرَدْتُ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ أَعْلَى مِنَ النَّاسِ، فَلاَ بَأْسَ أَنْ يَكُونَ الإِمَامُ أَعْلَى مِنَ النَّاسِ بِهَذَا الْحَدِيثِ‏.‏ قَالَ فَقُلْتُ إِنَّ سُفْيَانَ بْنَ عُيَيْنَةَ كَانَ يُسْأَلُ عَنْ هَذَا كَثِيرًا فَلَمْ تَسْمَعْهُ مِنْهُ قَالَ لاَ‏

Narrated By Abu Hazim : Sahl bin Sa'd was asked about the (Prophet's) pulpit as to what thing it was made of? Sahl replied: "None remains alive amongst the people, who knows about it better than I. It was made of tamarisk (wood) of the forest. So and so, the slave of so and so prepared it for Allah's Apostle. When it was constructed and place (in the Mosque), Allah's Apostle stood on it facing the Qibla and said 'Allahu Akbar', and the people stood behind him (and led the people in prayer). He recited and bowed and the people bowed behind him. Then he raised his head and stepped back, got down and prostrated on the ground and then he again ascended the pulpit, recited, bowed, raised his head and stepped back, got down and prostrate on the ground. So, this is what I know about the pulpit."
Ahmad bin Hanbal said, "As the Prophet was at a higher level than the people, there is no harm according to the above-mentioned Hadith if the Imam is at a higher level than his followers during the prayers."

ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے کہا ہم سے ابو حازم سلمہ بن دینار نے انہوں نے کہا لوگوں نے سہل بن سعد ساعدی صحابیؓ سے پوچھا منبر آپﷺ کا کاہے کا بنا تھا۔ سہل نے کہا اب اس کا جاننے والا لوگوں میں مجھ سے زیادہ کوئی نہیں رہا، وہ غابہ کے جھاؤ سے بنا تھا۔ اس کو فلاں شخص (میمون یا باقوم) نے جو فلانی عورت ( عائشہؓ یا مینا) کا غلام تھا اس نے رسول اللہﷺ کیلئے بنایا جب وہ بن چکا اور (مسجد میں) رکھا گیا تو آپؐ اس پر کھڑے ہوئے اور قبلہ کی طرح منہ کر کے آپؐ نے تکبیر کہی اور لوگ آپؐ کے پیچھے کھڑے ہوئےآپؐ نے قراءت کی اور رکوع کیا اور لوگوں نے بھی آپؐ کے پیچھے رکوع کیاپھر آپؐ نے سر اٹھایا اور الٹے پاؤں پیچھے ہٹے پھر زمین پر سجدہ کیا پھر (دونوں سجدوں کے بعد) منبر پر چلے گئے پھر قراءت کی پھر رکوع کیا پھر (رکوع سے) سر اٹھایا پھر الٹے پاؤں پیچھے ہٹے اور زمین پر سجدہ کیا، منبر کا قصہ یہ ہے۔ امام بخاریؒ نے کہا علی بن عبداللہ مدینی نے کہا مجھ سے امام احمد ابن حمبلؒ نے اس حدیث کو پوچھا۔ علی نے کہا میرا مطلب اس حدیث کے بیان کرنے سے یہ ہے کہ نبی ﷺ (نماز میں) لوگوں سے اونچے کھڑے ہوئے تھے تو اس میں کوئی قباحت نہیں اگر امام لوگوں سے اونچا کھڑا ہو۔ اسی حدیث کی رو سے علی نے کہا میں نے یہ بھی کہا سفیان بن عیینہ سے تو لوگ اس حدیث کو بہت پوچھتے رہتے کیا تم نے یہ حدیث ان سے نہیں سنی انہوں نے کہا نہیں۔





حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ، قَالَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، قَالَ أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَقَطَ عَنْ فَرَسِهِ، فَجُحِشَتْ سَاقُهُ أَوْ كَتِفُهُ، وَآلَى مِنْ نِسَائِهِ شَهْرًا، فَجَلَسَ فِي مَشْرُبَةٍ لَهُ، دَرَجَتُهَا مِنْ جُذُوعٍ، فَأَتَاهُ أَصْحَابُهُ يَعُودُونَهُ، فَصَلَّى بِهِمْ جَالِسًا، وَهُمْ قِيَامٌ فَلَمَّا سَلَّمَ قَالَ ‏"‏ إِنَّمَا جُعِلَ الإِمَامُ لِيُؤْتَمَّ بِهِ، فَإِذَا كَبَّرَ فَكَبِّرُوا، وَإِذَا رَكَعَ فَارْكَعُوا، وَإِذَا سَجَدَ فَاسْجُدُوا، وَإِنْ صَلَّى قَائِمًا فَصَلُّوا قِيَامًا ‏"‏‏.‏ وَنَزَلَ لِتِسْعٍ وَعِشْرِينَ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّكَ آلَيْتَ شَهْرًا فَقَالَ ‏"‏ إِنَّ الشَّهْرَ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ ‏"‏‏

Narrated By Anas bin Malik : Once Allah's Apostle fell off a horse and his leg or shoulder got injured. He swore that he would not go to his wives for one month and he stayed in a Mashruba (attic room) having stairs made of date palm trunks. So his companions came to visit him, and he led them in prayer sitting, whereas his companions were standing. When he finished the prayer, he said, "Imam is meant to be followed, so when he says 'Allahu Akbar,' say 'Allahu Akbar' and when he bows, bow and when he prostrates, prostrate and if he prays standing pray, standing. After the 29th day the Prophet came down (from the attic room) and the people asked him, "O Allah's Apostle! You swore that you will not go to your wives for one month." He said, "The month is 29 days."

ہم سے محمد بن عبدالرحیم نے بیان کیا کہا ہم سے یزید بن ہارون نے کہا ہم کو حمید طویل نے خبر دی انہوں نے انسؓ بن مالک سے کہ رسول اللہﷺ (؁۵ ہجری میں)گھوڑے پر سے گر پڑے آپؐ کی پنڈلی یا کاندھے کو کھڑونچا لگا (چھل گیا) اور آپؐ نے ایک مہینے تک اپنی بیبیوں کے پاس نہ جانے کی قسم کھا لی، ایک بالاخانے میں بیٹھ رہے جس کی سیڑھیاں کھجور کی لکڑی کی تھیں تو آپؐ کے اصحابؓ بیمار پرسی کو آئے آپؐ نے بیٹھ کر نماز پڑھائی اور وہ کھڑے تھے۔ جب سلام پھیرا تو فرمایا امام اس لئے مقرر ہوا ہےکہ اس کی پیروی کی جائے جب وہ تکبیر کہے تم بھی تکبیر کہو اور جب وہ رکوع کرے تم بھی رکوع کرو اور جب وہ سجدہ کرے تم بھی سجدہ کرو اور اگر وہ کھڑے ہو کر نماز پڑھے تو تم بھی کھڑے ہو کر نماز پڑھو اور انّتیس دن کے بعد آپؐ اس بالاخانے سے اترے (اپنی عورتوں کے پاس گئے) لوگوں نے کہا یا رسولؐ اللہ آپؐ نے تو ایک مہینے کی قسم کھائی تھی فرمایا مہینہ انتیس دن کا ہوتا ہے۔


19. If the clothes of a praying person in prostration touched his wife



حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، عَنْ خَالِدٍ، قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي وَأَنَا حِذَاءَهُ وَأَنَا حَائِضٌ وَرُبَّمَا أَصَابَنِي ثَوْبُهُ إِذَا سَجَدَ‏.‏ قَالَتْ وَكَانَ يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ‏

Narrated By 'Abdullah bin Shaddad : Maimuna said, "Allah's Apostle was praying while I was in my menses, sitting beside him and sometimes his clothes would touch me during his prostration." Maimuna added, "He prayed on a Khumra (a small mat sufficient just for the face and the hands while prostrating during prayers).

ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا انہوں نے خالد بن عبداللہ سے انہوں نے کہا ہم کو سلیمان شیبانی نے خبر دی انہوں نے عبداللہ بن شداد سے انہوں نے میمونہؓ سے انہوں نے کہا رسول اللہﷺ نماز پڑھا کرتے تھے۔ اور میں حیض کی حالت میں آپؐ کے برابر پڑی ہوتی اور کھبی آپؐ سجدہ کرتے تو آپؐ کا کپڑا مجھ سے لگ جاتا اور آپؐ سجدہ گاہ پر نماز پڑھتے۔

 

20. To offer As-Salat on the Hasir (a mat that is made of the leaves of date-palm trees and is as long as or longer than a man's stature)

Jabir and Abu Saeed offered Salat standing on board a ship. Al-Hasan said, "If it is not hard for one's companions, one may offer Salat standing and turn himself with its (ship's) turnings. Otherwise pray while sitting."


حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ جَدَّتَهُ، مُلَيْكَةَ دَعَتْ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لِطَعَامٍ صَنَعَتْهُ لَهُ، فَأَكَلَ مِنْهُ ثُمَّ قَالَ ‏"‏ قُومُوا فَلأُصَلِّ لَكُمْ ‏"‏‏.‏ قَالَ أَنَسٌ فَقُمْتُ إِلَى حَصِيرٍ لَنَا قَدِ اسْوَدَّ مِنْ طُولِ مَا لُبِسَ، فَنَضَحْتُهُ بِمَاءٍ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَصَفَفْتُ وَالْيَتِيمَ وَرَاءَهُ، وَالْعَجُوزُ مِنْ وَرَائِنَا، فَصَلَّى لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ انْصَرَفَ‏

Narrated By Ishaq : Anas bin Malik said, "My grand-mother Mulaika invited Allah's Apostle for a meal which she herself had prepared. He ate from it and said, 'Get up! I will lead you in the prayer.'" Anas added, "I took my Hasir, washed it with water as it had become dark because of long use and Allah's Apostle stood on it. The orphan (Damira or Ruh) and I aligned behind him and the old lady (Mulaika) stood behind us. Allah's Apostle led us in the prayer and offered two Rak'at and then left."

ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا کہا ہم کو امام مالکؒ نے خبر دی انہوں نے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہؓ سے انہوں نے انسؓ بن مالکؓ سے کہ ان کی نانی ملیکہ نے رسول اللہﷺ کو کھانا تیار کر کے اس کے کھانے کےلئے بلایا آپؐ نے اس میں سے کھایا پھر فرمایا آؤ کھڑے ہو میں تم کو نماز پڑھاؤں انسؓ نے کہا تو میں ایک بوریے کی طرف گیا جو بچھتے بچھتے کالا ہو گیا تھا میں نے اس پر پانی چھڑکا۔ آپؐ (اسی بوریے پر) کھڑے ہوئےاور میں نے اور یتیم لڑکے (ضمیرہ) نے آپؐ کے پیچھے صف باندھی اور بڑھیا (نانی) نے ہمارے پیچھے۔ پھر آپؐ نے ہم کو دو رکعتیں پڑھائیں پھر سلام پھیرا۔

21. To offer As-Salat on a Khumra (a small mat, hardly sufficient for the face and hands while prostrating during Salat).



حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ الشَّيْبَانِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَدَّادٍ، عَنْ مَيْمُونَةَ، قَالَتْ كَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي عَلَى الْخُمْرَةِ‏

Narrated By Maimuna : Allah's Apostle used to pray on Khumra.

ہم سے ابوالولید ہشام بن عبد الملک نے بیان کیا کہا ہم سے شعبہ نے کہا ہم سے سلیمان شیبانی نے انہوں نے عبداللہ بن شداد سے انہوں نے ام المؤمنین میمونہؓ سے انہوں نے کہا نبیﷺ سجدہ گاہ (چھوٹے مصلے) پر نماز پڑھتے۔

22. To offer Salat on the bed.

Anas offered Salat on his bed. Anas said, "We used to offer Salat with the Prophet (s.a.w) and prostrate on our clothes."


حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَائِشَةَ، زَوْجِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم أَنَّهَا قَالَتْ كُنْتُ أَنَامُ بَيْنَ يَدَىْ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَرِجْلاَىَ فِي قِبْلَتِهِ، فَإِذَا سَجَدَ غَمَزَنِي، فَقَبَضْتُ رِجْلَىَّ، فَإِذَا قَامَ بَسَطْتُهُمَا‏.‏ قَالَتْ وَالْبُيُوتُ يَوْمَئِذٍ لَيْسَ فِيهَا مَصَابِيحُ‏

Narrated By Abu Salama : 'Aisha the wife of the Prophet said, "I used to sleep in front of Allah's Apostle and my legs were opposite his Qibla and in prostration he pushed my legs and I withdrew then and when he stood, I stretched them.' 'Aisha added, "In those days the houses were without lights."

ہم سے اسمٰعیل بن ابی اویس نے بیان کیا کہا مجھ سے امام مالکؒ نے انہوں نے ابوالنضر سالم سے جو عمر بن عبیداللہ کے غلام تھے انہوں نے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے انہوں نے حضرت عائشہؓ سے جو بی بی تھیں نبیﷺ کی ۔انہوں نے کہا میں رسول اللہﷺ کے سامنے سو جاتی اور میرے پاؤں آپؐ کے قبلے میں ہوتے تو آپؐ جب سجدہ کرتے تو مجھ کو چھو دیتے میں اپنا پاؤں سمیٹ لیتی اور جب آپؐ کھڑے ہو جاتےتو میں پاؤں پھیلا دیتی ان دنوں گھروں میں چراغ بھی نہ تھے۔





حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ، أَنَّ عَائِشَةَ، أَخْبَرَتْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم كَانَ يُصَلِّي وَهْىَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ عَلَى فِرَاشِ أَهْلِهِ، اعْتِرَاضَ الْجَنَازَةِ

Narrated By 'Aisha : Allah Apostle prayed while I was lying like a dead body on his family bed between him and his Qibla.

ہم سے یحیٰی ابن بکیر نے بیان کیا کہا ہم سے لیث بن سعد نے انہوں نے عقیل سے انہوں نے ابن شہاب سے ان کو عروہ نے خبر دی ان سے حضرت عائشہؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ اپنے گھر کے بچھونے پر نماز پڑھتے اور وہ آپؐ کے اور قبلے کے بیچ میں جنازے کی طرح آڑی پڑی ہوتیں۔





حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ عِرَاكٍ، عَنْ عُرْوَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ يُصَلِّي وَعَائِشَةُ مُعْتَرِضَةٌ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ عَلَى الْفِرَاشِ الَّذِي يَنَامَانِ عَلَيْهِ‏

Narrated By 'Urwa : The Prophet prayed while 'Aisha was lying between him and his Qibla on the bed on which they used to sleep.

ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا کہا ہم سے لیث بن سعد نے انہوں نے یزید بن ابی حبیب سے انہوں نے عراک ابن مالک سے انہوں نے عروہ بن زبیرؓ سے کہ نبیﷺ اس بچھونے پر نماز پڑھتے جس پر آپؐ اور حضرت عائشہؓ آپؐ کے اور آپؐ کے قبلے کے بیچ میں آڑی پڑی ہوتیں۔

23. To prostrate on a garment in scorching heat.

Al-Hasan said, "People used to prostrate on their turbans and head-covers with their hands in their sleeves."


حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ، هِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ قَالَ حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْمُفَضَّلِ، قَالَ حَدَّثَنِي غَالِبٌ الْقَطَّانُ، عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فَيَضَعُ أَحَدُنَا طَرَفَ الثَّوْبِ مِنْ شِدَّةِ الْحَرِّ فِي مَكَانِ السُّجُودِ‏

Narrated By Anas bin Malik : We used to pray with the Prophet and some of us used to place the ends of their clothes at the place of prostration because of scorching heat.

ہم سے ابوالولید ہشام بن عبدالملک نے بیان کیا کہا ہم سے بشر بن مفضل نے کہا ہم سے غالب قطان نے انہوں نے بکر بن عبداللہ سے انہوں نے انسؓ بن مالکؓ سے انہوں نے کہا ہم نبیﷺ کے ساتھ نماز پڑھا کرتے پھر سخت گرمی کی وجہ سے کوئی کوئی ہم میں سے اپنے کپڑے کا کنارہ سجدے کی جگہ رکھ لیتا۔

24. To offer Salat with the shoes on.



حَدَّثَنَا آدَمُ بْنُ أَبِي إِيَاسٍ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ أَخْبَرَنَا أَبُو مَسْلَمَةَ، سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ الأَزْدِيُّ قَالَ سَأَلْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ أَكَانَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي فِي نَعْلَيْهِ قَالَ نَعَمْ‏

Narrated By Abu Maslama : Said bin Yazid Al-Azdi: I asked Anas bin Malik whether the Prophet had ever, prayed with his shoes on. He replied "Yes."

ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا کہا ہم سے شعبہ نے کہا ہم کو ابو مسلمہ سعید بن یزید ا زدی نے خبر دی کہا میں نے انس بن مالکؓ سے پوچھا کیا نبیﷺ جوتیاں پہنے پہنے نماز پڑھتے تھے؟ انہوں نے کہا ہاں۔

25. To offer Salat wearing Khuff (leather socks).



حَدَّثَنَا آدَمُ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الأَعْمَشِ، قَالَ سَمِعْتُ إِبْرَاهِيمَ، يُحَدِّثُ عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ رَأَيْتُ جَرِيرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بَالَ ثُمَّ تَوَضَّأَ، وَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ، ثُمَّ قَامَ فَصَلَّى، فَسُئِلَ فَقَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم صَنَعَ مِثْلَ هَذَا‏.‏ قَالَ إِبْرَاهِيمُ فَكَانَ يُعْجِبُهُمْ، لأَنَّ جَرِيرًا كَانَ مِنْ آخِرِ مَنْ أَسْلَمَ‏

Narrated By Ibrahim : Hammam bin Al-Harith said, "I saw Jarir bin 'Abdullah urinating. Then he performed ablution and passed his (wet) hands over his Khuffs, stood up and prayed. He was asked about it. He replied that he had seen the Prophet doing the same." They approved of this narration as Jarir was one of those who embraced Islam very late.

ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا کہا ہم سے شعبہ نے انہوں نے اعمش سے کہا میں نے ابراہیم نخعی سے سنا وہ ہمام بن حارث سے روایت کرتے تھے انہوں نے کہا میں نے جریر بن عبداللہ کو دیکھا انہوں نے پیشاب کیا پھر وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا بعد اس کے کھڑے ہو کر نماز پڑھی (موزوں سمیت) ایک شخص نے ان سے پوچھا انہوں نے کہا میں نے نبیﷺ کو ایسا ہی کرتا دیکھا ابراہیم نخعی کہتے تھے جریر کی یہ حدیث لوگوں کو بہت پسند تھی کیونکہ جریرؓ اخیر میں اسلام لائے تھے۔






حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنِ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ، قَالَ وَضَّأْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فَمَسَحَ عَلَى خُفَّيْهِ وَصَلَّى

Narrated By Al-Mughira bin Shu'ba : I helped the Prophet in performing ablution and he passed his wet hands over his Khuffs and prayed.

ہم سے اسحاق بن نصر نے بیان کیا کہا ہم سے ابو اسامہ نے انہوں نے اعمش سے انہوں نے مسلم بن صبیح سے، انہوں نے مسروق بن اجدع سے انہوں نے مغیرہ بن شعبہ سے انہوں نے کہا میں نے نبیﷺ کو وضو کرایاآپؐ نے اپنے موزوں پر مسح کیا اور نماز پڑھی۔


26. If someone does not prostrate properly.



أَخْبَرَنَا الصَّلْتُ بْنُ مُحَمَّدٍ، أَخْبَرَنَا مَهْدِيٌّ، عَنْ وَاصِلٍ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ، رَأَى رَجُلاً لاَ يُتِمُّ رُكُوعَهُ وَلاَ سُجُودَهُ، فَلَمَّا قَضَى صَلاَتَهُ قَالَ لَهُ حُذَيْفَةُ مَا صَلَّيْتَ ـ قَالَ وَأَحْسِبُهُ قَالَ ـ لَوْ مُتَّ مُتَّ عَلَى غَيْرِ سُنَّةِ مُحَمَّدٍ صلى الله عليه وسلم

Narrated Hudhaifa that he saw a person bowing and prostrating imperfectly.When he finished his Salat(prayer), Hudhaifa told him that he had not offered Salat.The subnarrator added,"I think that Hudhaifa also said : Were you to die you would die on a "Sunna" (legal way) other than that of Muhammad(s.a.w.)."

ہم سے صلت بن محمد نے بیان کیا کہا ہم سےمہدی بن میمون نے انہوں نے واصل سے انہوں نے ابو وائل شقیق ابن سلمہ سے انہوں نے حذیفہؓ سے انہوں نے ایک شخص کو دیکھا جو (نماز میں) رکوع اور سجدہ کو پورا نہیں کرتا تھا جب وہ نماز پڑھ چکا تو حذیفہؓ نے اس سے کہا تو نے نماز ہی نہیں پڑھی ابو وائل نے کہا میں سمجھتا ہوں حذیفہؓ نے یہ بھی کہا تو جب مرے گا تو محمدﷺ کی سنت پر نہیں مرے گا۔

27. During prostrations one should show his armpits and separate his forearms from his body.



أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ مُضَرَ، عَنْ جَعْفَرٍ، عَنِ ابْنِ هُرْمُزَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَالِكٍ ابْنِ بُحَيْنَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم كَانَ إِذَا صَلَّى فَرَّجَ بَيْنَ يَدَيْهِ حَتَّى يَبْدُوَ بَيَاضُ إِبْطَيْهِ‏.‏ وَقَالَ اللَّيْثُ حَدَّثَنِي جَعْفَرُ بْنُ رَبِيعَةَ نَحْوَهُ

Narrated By 'Abdullah bin Malik : Ibn Buhaina, "When the Prophet prayed, he used to separate his arms from his body so widely that the whiteness of his armpits was visible."

ہم سے یحیٰی بن بکیر نے بیان کیا ہم سے بکر بن مضر نے انہوں نے جعفر بن ربیعہ سے انہوں نے عبدالرحمٰن بن ہرمز سے انہوں نےعبداللہ بن مالک بن بحینہ سے کہ نبیﷺ جب نماز پڑھتے تو اپنے دونوں ہاتھوں کو اتنا کھلا رکھتے کہ آپؐ کی بغلوں کی سفیدی کھل جاتی اور لیث نے یوں کیا مجھ سے جعفر بن ربیعہ نے بیان کیا پھر ایسی ہی روایت کی۔

28. Superiority of (praying while) facing the Qiblah with the toes towards it as well.

Abu Humaid said that referring to what the Prophet (s.a.w) said or used to do.


حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبَّاسٍ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمَهْدِيِّ، قَالَ حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ سِيَاهٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ مَنْ صَلَّى صَلاَتَنَا، وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا، وَأَكَلَ ذَبِيحَتَنَا، فَذَلِكَ الْمُسْلِمُ الَّذِي لَهُ ذِمَّةُ اللَّهِ وَذِمَّةُ رَسُولِهِ، فَلاَ تُخْفِرُوا اللَّهَ فِي ذِمَّتِهِ ‏"

Narrated By Anas bin Malik : Allah's Apostle said, "Whoever prays like us and faces our Quibla and eats our slaughtered animals is a Muslim and is under Allah's and His Apostle's protection. So do not betray Allah by betraying those who are in His protection."

ہم سے عمرو بن عباسؓ نے بیان کیا کہا ہم سے ابن مہدی نے کہا ہم سے منصور بن سعد نے انہوں نے میمون بن سیاہ سے انہوں نے انسؓ بن مالکؓ سے انہوں نے کہا رسول اللہﷺ نے فرمایا جو کوئی ہماری نماز کی طرح نماز پڑھے اور ہمارے قبلے کی طرف (نماز میں) منہ کرے۔ اور ہمارا کاٹا ہوا جانور کھا لے تو وہ ایسا مسلمان ہے جو اللہ اور اس کے رسولﷺ کی پناہ میں ہے تو اللہ کی پناہ میں خیانت نہ کرو۔





حَدَّثَنَا نُعَيْمٌ، قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ أُمِرْتُ أَنْ أُقَاتِلَ النَّاسَ حَتَّى يَقُولُوا لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ‏.‏ فَإِذَا قَالُوهَا وَصَلَّوْا صَلاَتَنَا، وَاسْتَقْبَلُوا قِبْلَتَنَا، وَذَبَحُوا ذَبِيحَتَنَا، فَقَدْ حَرُمَتْ عَلَيْنَا دِمَاؤُهُمْ وَأَمْوَالُهُمْ إِلاَّ بِحَقِّهَا، وَحِسَابُهُمْ عَلَى اللَّهِ ‏"

Narrated By Anas bin Malik : Allah's Apostle said, "I have been ordered to fight the people till they say: 'None has the right to be worshipped but Allah.' And if they say so, pray like our prayers, face our Qibla and slaughter as we slaughter, then their blood and property will be sacred to us and we will not interfere with them except legally and their reckoning will be with Allah."

ہم سے نعیم بن حماد نے بیان کیا کہا ہم سے عبداللہ بن مبارک نے انہوں نے حمید طویل سے انہوں نے انس بن مالکؒ سے انہوں نے کہا رسول اللہﷺ نے فرمایا مجھے حکم ہوا لوگوں سے لڑوں یہاں تک کہ وہ لا الہٰ الّا اللہ کہیں جب وہ یہ کہ لیں اور ہمای طرح نماز پڑھنے لگیں اور ہمارے قبلے کی طرف (نماز میں) منہ کریں اور ہمارے طریقہ سے جانور ذبح کریں تو ہم پر ان کے جان اور مال حرام ہو گئے مگر کسی حق کے بدلےاور ان کا حساب اللہ پر رہے گا۔





قَالَ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، حَدَّثَنَا أَنَسٌ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم‏.‏ وَقَالَ عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ قَالَ سَأَلَ مَيْمُونُ بْنُ سِيَاهٍ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ قَالَ يَا أَبَا حَمْزَةَ، مَا يُحَرِّمُ دَمَ الْعَبْدِ وَمَالَهُ فَقَالَ مَنْ شَهِدَ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ، وَاسْتَقْبَلَ قِبْلَتَنَا، وَصَلَّى صَلاَتَنَا، وَأَكَلَ ذَبِيحَتَنَا، فَهُوَ الْمُسْلِمُ، لَهُ مَا لِلْمُسْلِمِ، وَعَلَيْهِ مَا عَلَى الْمُسْلِمِ‏

Narrated Maimun ibn Siyah that he asked Anas bin Malik, "O Abu Hamza! What makes the life and property of a person sacred?" He replied, "Whoever says, 'None has the right to be worshipped but Allah', faces our Qibla during the prayers, prays like us and eats our slaughtered animal, then he is a Muslim, and has got the same rights and obligations as other Muslims have."

اور ابن مریم نے یوں کہا ہم کو یحیٰی بن ایوب نے خبر دی کہا ہم سے حمید نے بیان کیا کہا ہم کو انسؓ نے خبر دی انہوں نے نبیﷺ سے یہ حدیث روایت کی۔ اور علی بن عبداللہ مدینی نے کہا ہم سے خالد بن حارث نے بیان کیا ہم سے حمید طویل نے کہا میمون بن سیاہ نے انس بن مالکؓ سے پوچھا ابو حمزہ (انسؓ کی کنیت) آدمی کی جان اور مال پر زیادتی کاہے سے حرام ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا جو کوئی یوں گواہی دے اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور ہمارے قبلے کی طرف منہ کرے اور ہماری نماز کی سی نماز پڑھے اور ہمارا کاٹا ہوا جانور کھا لے تو وہی مسلمان ہے جو مسلمان کا حق ہے وہ اس کا حق ہے اور جو مسلمان پر لازم ہے وہ اس پر لازم ہے۔

29. The Qiblah for the people of Medina, Sham and the East.

The Qiblah is neither to the East nor to the West (for the people of Medina) as the Prophet (s.a.w) said (to them), "Do not face Qiblah during defecation and urination (in an open space). Face either east or west."


حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي أَيُّوبَ الأَنْصَارِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ إِذَا أَتَيْتُمُ الْغَائِطَ فَلاَ تَسْتَقْبِلُوا الْقِبْلَةَ وَلاَ تَسْتَدْبِرُوهَا، وَلَكِنْ شَرِّقُوا أَوْ غَرِّبُوا ‏"‏‏.‏
قَالَ أَبُو أَيُّوبَ فَقَدِمْنَا الشَّأْمَ فَوَجَدْنَا مَرَاحِيضَ بُنِيَتْ قِبَلَ الْقِبْلَةِ، فَنَنْحَرِفُ وَنَسْتَغْفِرُ اللَّهَ تَعَالَى‏.‏ وَعَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ عَطَاءٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا أَيُّوبَ عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِثْلَهُ

Narrated By Abu Aiyub Al-Ansari : The Prophet said, "While defecating, neither face nor turn your back to the Qibla but face either east or west." Abu Aiyub added. "When we arrived in Sham we came across some lavatories facing the Qibla; therefore we turned ourselves while using them and asked for Allah's forgiveness."


ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا کہا ہم سے سفیان ابن عیینہ نے کہا ہم سے زہری نے انہوں نے عطاء بن یزید لیثی سے انہوں نے ابو ایوب انصاری سے کہ نبیﷺ نے فرمایا جب تم پاخانہ میں جاؤ تو قبلے کی طرف منہ نہ کرو البتہ پورب کی طرف منہ کرو یا پچھم کی طرف۔
ابو ایوب نے کہا پھر ہم شام کے ملک آئے وہاں ہم نے دیکھا کہ کھڈیاں قبلے کی طرف بنی ہوئی ہیں ہم ان پر مڑ جاتے اور اللہ سے استغفار کرتے۔ اور زہری نے عطاء سے اس حدیث کو اس طرح روایت کیا کہ اس میں یوں ہے کہ عطاء نے کہا میں نے ابو ایوب سے سنا انہوں نے نبیﷺ سے۔

30. The Statement of Allah, "And take the place of Ibrahim as a place of prayer" (V.2:125)



حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، قَالَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَالَ سَأَلْنَا ابْنَ عُمَرَ عَنْ رَجُلٍ، طَافَ بِالْبَيْتِ الْعُمْرَةَ، وَلَمْ يَطُفْ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، أَيَأْتِي امْرَأَتَهُ فَقَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فَطَافَ بِالْبَيْتِ سَبْعًا، وَصَلَّى خَلْفَ الْمَقَامِ رَكْعَتَيْنِ، وَطَافَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ، وَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ‏

Narrated By 'Amr bin Dmar : I asked Ibn 'Umar, "Can a person who has performed the Tawaf around the Ka'ba for 'Umra but has not performed the (Sa'i) Tawaf of Safa and Marwa, have a sexual relation with his wife?" Ibn 'Umar replied "When the Prophet reached Mecca he performed the Tawaf around the Ka'ba (circumambulated it seven times) and offered a two-Rak'at prayer (at the place) behind the station (of Abraham) and then performed the Tawaf (Sa'i) of Safa and Marwa, and verily in Allah's Apostle you have a good example."

ہم سے بیان کیا حمیدی نے کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے کہا ہم سے عمرو بن دینار نے انہوں نے کہا ہم نے عبداللہ بن عمرؓ سے پوچھا ایک شخص نے عمرے کیلئے بیت اللہ کا طواف کیا اور صفا اور مروہ کے بیچ میں نہیں دوڑا کیا وہ اپنی عورت سے صحبت کرے۔ انہوں نے کہا نبیﷺ (مکہ میں) تشریف لائےتو سات بار بیت اللہ کا طواف کیا اور مقام ابراہیم کے پیچھے دو رکعتیں پڑھیں اور صفا مروہ کا طواف کیا اور تم کو اللہ کے رسولؐ میں اچھی پیروی ہے۔





وَسَأَلْنَا جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ فَقَالَ لاَ يَقْرَبَنَّهَا حَتَّى يَطُوفَ بَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ

Then we put the same question to Jabir bin 'Abdullah and he too replied, "He should not go near his wife (for sexual relation) till he has finished the Tawaf of Safa and Marwa."

عمرو بن دینار نے کہا اور ہم نے اسی مسئلہ کو جابر بن عبداللہ سے پوچھا انہوں نے کہا وہ عورت سے اس وقت تک صحبت نہ کرے جب تک صفا مروہ کا طواف نہ کرلے۔





حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سَيْفٍ، قَالَ سَمِعْتُ مُجَاهِدًا، قَالَ أُتِيَ ابْنُ عُمَرَ فَقِيلَ لَهُ هَذَا رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم دَخَلَ الْكَعْبَةَ‏.‏ فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ فَأَقْبَلْتُ وَالنَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم قَدْ خَرَجَ، وَأَجِدُ بِلاَلاً قَائِمًا بَيْنَ الْبَابَيْنِ، فَسَأَلْتُ بِلاَلاً فَقُلْتُ أَصَلَّى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم فِي الْكَعْبَةِ قَالَ نَعَمْ رَكْعَتَيْنِ بَيْنَ السَّارِيَتَيْنِ اللَّتَيْنِ عَلَى يَسَارِهِ إِذَا دَخَلْتَ، ثُمَّ خَرَجَ فَصَلَّى فِي وَجْهِ الْكَعْبَةِ رَكْعَتَيْنِ

Narrated By Mujahid : Someone came to Ibn 'Umar and said, "Here is Allah's Apostle entering the Ka'ba." Ibn 'Umar said, "I went there but the Prophet had come out of the Ka'ba and I found Bilal standing between its two doors. I asked Bilal, 'Did the Prophet pray in the Ka'ba?' Bilal replied, 'Yes, he prayed two Rakat between the two pillars which are to your left on entering the Ka'ba. Then Allah's Apostle came out and offered a two-Rak'at prayer facing the Ka'ba.'"

ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا کہا ہم سے یحیٰی بن سعید قطان نے انہوں نے سیف بن ابی سلیمان سے انہوں نے کہا میں نے مجاہد سے سنا انہوں نے کہا ابن عمرؓ کے پاس کوئی شخص آیا اور کہنے لگا اے لو یہ رسول اللہﷺ آن پہنچے اور کعبہ کے اندر گئے ابن عمرؓ نے کہا یہ سن کر میں بھی آیا معلوم ہوا کہ نبیﷺ کعبے کے اندر سے نکل چکے اور بلالؓ کو میں نے کعبہ کے دروازے کے دونوں پٹوں کے بیچ میں کھڑا ہوا پایا میں نے بلالؓ سے پوچھا کیا نبیﷺ نے کعبہ کے اندر نماز پڑھی انہوں نے کہا آپؐ نے ان دونوں ستون کےبیچ میں جو (جاتے وقت) بائیں ہاتھ پر پڑتے ہیں دو رکعتیں پڑھیں پھر باہر نکلے اور کعبہ کے سامنے دو رکعتیں پڑھیں۔





حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، قَالَ لَمَّا دَخَلَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الْبَيْتَ دَعَا فِي نَوَاحِيهِ كُلِّهَا، وَلَمْ يُصَلِّ حَتَّى خَرَجَ مِنْهُ، فَلَمَّا خَرَجَ رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ فِي قُبُلِ الْكَعْبَةِ وَقَالَ ‏"‏ هَذِهِ الْقِبْلَةُ ‏"

Narrated By Ibn Abbas : When the Prophet entered the Ka'ba, he invoked Allah in each and every side of it and did not pray till he came out of it, and offered a two-Rak'at prayer facing the Ka'ba and said, "This is the Qibla."

ہم سے اسحاق بن نصر نے بیان کیا کہا ہم سے عبدالرزاق ابن ہمام نے کہا ہم کو ابن جریج نے خبر دی انہوں نے عطاء ابن ابی رباح سے انہوں نے کہا میں نے عبداللہ ابن عباسؓ سے سنا جب نبیﷺ کعبہ کے اندر گئے اس کے چاروں کونوں میں دعا کی اور نماز نہیں پڑھی باہر نکلنے تک، جب باہر نکلے تو کعبہ کےسامنے دو رکعتیں پڑھیں اور فرمایا یہی قبلہ ہے۔

31. One should face the Qiblah wherever one may be.

Narrated by Abu Hurairah, the Prophet (s.a.w) said, "Face the Qiblah and say Allahu Akbar."


حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ، قَالَ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ـ رضى الله عنهما ـ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم صَلَّى نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ سِتَّةَ عَشَرَ أَوْ سَبْعَةَ عَشَرَ شَهْرًا، وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُحِبُّ أَنْ يُوَجَّهَ إِلَى الْكَعْبَةِ، فَأَنْزَلَ اللَّهُ ‏{‏قَدْ نَرَى تَقَلُّبَ وَجْهِكَ فِي السَّمَاءِ‏}‏ فَتَوَجَّهَ نَحْوَ الْكَعْبَةِ، وَقَالَ السُّفَهَاءُ مِنَ النَّاسِ ـ وَهُمُ الْيَهُودُ ـ مَا وَلاَّهُمْ عَنْ قِبْلَتِهِمُ الَّتِي كَانُوا عَلَيْهَا ‏{‏قُلْ لِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ‏}‏ فَصَلَّى مَعَ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم رَجُلٌ ثُمَّ خَرَجَ بَعْدَ مَا صَلَّى، فَمَرَّ عَلَى قَوْمٍ مِنَ الأَنْصَارِ فِي صَلاَةِ الْعَصْرِ نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ فَقَالَ هُوَ يَشْهَدُ أَنَّهُ صَلَّى مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، وَأَنَّهُ تَوَجَّهَ نَحْوَ الْكَعْبَةِ‏.‏ فَتَحَرَّفَ الْقَوْمُ حَتَّى تَوَجَّهُوا نَحْوَ الْكَعْبَةِ

Narrated By Bara' bin 'Azib : Allah's Apostle prayed facing Baitul-Maqdis for sixteen or seventeen months but he loved to face the Ka'ba (at Mecca) so Allah revealed: "Verily, We have seen the turning of your face to the heaven!" (2:144) So the Prophet faced the Ka'ba and the fools amongst the people namely "the Jews" said, "What has turned them from their Qibla (Bait-ul-Maqdis) which they formerly observed"" (Allah revealed): "Say: 'To Allah belongs the East and the West. He guides whom he will to a straight path'." (2:142) A man prayed with the Prophet (facing the Ka'ba) and went out. He saw some of the Ansar praying the 'Asr prayer with their faces towards Bait-ul-Maqdis, he said, "I bear witness that I prayed with Allah's Apostle facing the Ka'ba." So all the people turned their faces towards the Ka'ba.

ہم سے عبداللہ بن رجاء نے بیان کیا کہا ہم سے اسرائیل بن یونس نے انہوں نے ابو اسحاق سے انہوں نے براء بن عازب سے کہ رسول اللہﷺ نے بیت المقدس کی طرف سولہ مہینے تک نماز پڑھی یا سترہ مہینے تک اور رسول اللہﷺ (دل سے) یہ چاہتے تھے کہ آپؐ کو کعبے کی طرف منہ کرنے کا حکم ہو آخر اللہ تعالٰی نے (سورت بقر ہ کی) یہ آیت اتاری(اے پیغمبرؐ) ہم تیرا بار بار آسمان کی طرف منہ پھرانا دیکھ رہے ہیں پھر آپؐ نے کعبہ کی طرف منہ کر لیا اور بیوقوف لوگ یعنی یہودی یوں کہنے لگےان کو اگلے قبلے سے کس نے پھرایا (اے پیغمبرؐ) کہ دے پورب اور پچھم دونوں اللہ کے ہیں، اللہ جس کو چاہتا ہے سیدھی راہ پر لگاتا ہے۔ ایک شخص نے (جب قبلہ بدلہ) نبیﷺ کے ساتھ نماز پڑھی پھر وہ نماز پڑھ کر چلا انصار کے لوگوں پر جو عصر کی نماز بیت المقدس کی طرف پڑھ رہے تھے گزرا اس نے کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے رسول اللہﷺ کے ساتھ نماز پڑھی اور آپؐ نے کعبے کی طرف منہ کیا یہ سن کر وہ لوگ (نماز ہی میں) کعبے کی طرف گھوم گئے۔





حَدَّثَنَا مُسْلِمٌ، قَالَ حَدَّثَنَا هِشَامٌ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُصَلِّي عَلَى رَاحِلَتِهِ حَيْثُ تَوَجَّهَتْ، فَإِذَا أَرَادَ الْفَرِيضَةَ نَزَلَ فَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ‏

Narrated By Jabir : Allah's Apostle used to pray (optional, non-obligatory prayer) while riding on his mount (Rahila) wherever it turned, and whenever he wanted to pray the compulsory prayer he dismounted and prayed facing the Qibla.

ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا کہا ہم سے ہشام بن عبداللہ دستوائی نے ہم سے یحیٰی بن ابی کثیر نے انہوں نے محمد بن عبدالرحمٰن ثوبان سے انہوں نے جابر بن عبداللہؓ سے انہوں نے کہا رسول اللہﷺ اپنی اونٹنی پر (نفل) نماز پڑھتے رہتے اور وہ جدھر منہ کرتی ادھر آپؐ کو لے جاتی جب آپؐ فرض پڑھنا چاہتے تو (اونٹنی سے) اترتے قبلے کی طرف منہ کرتے۔





حَدَّثَنَا عُثْمَانُ، قَالَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ صَلَّى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ـ قَالَ إِبْرَاهِيمُ لاَ أَدْرِي زَادَ أَوْ نَقَصَ ـ فَلَمَّا سَلَّمَ قِيلَ لَهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَحَدَثَ فِي الصَّلاَةِ شَىْءٌ قَالَ ‏"‏ وَمَا ذَاكَ ‏"‏‏.‏ قَالُوا صَلَّيْتَ كَذَا وَكَذَا‏.‏ فَثَنَى رِجْلَيْهِ وَاسْتَقْبَلَ الْقِبْلَةَ، وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ ثُمَّ سَلَّمَ، فَلَمَّا أَقْبَلَ عَلَيْنَا بِوَجْهِهِ قَالَ ‏"‏ إِنَّهُ لَوْ حَدَثَ فِي الصَّلاَةِ شَىْءٌ لَنَبَّأْتُكُمْ بِهِ، وَلَكِنْ إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ، أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ، فَإِذَا نَسِيتُ فَذَكِّرُونِي، وَإِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي صَلاَتِهِ فَلْيَتَحَرَّى الصَّوَابَ، فَلْيُتِمَّ عَلَيْهِ ثُمَّ يُسَلِّمْ، ثُمَّ يَسْجُدْ سَجْدَتَيْنِ ‏"

Narrated By 'Abdullah : The Prophet prayed (and the sub-narrator Ibrahim said, "I do not know whether he prayed more or less than usual"), and when he had finished the prayers he was asked, "O Allah's Apostle! Has there been any change in the prayers?" He said, "What is it?' The people said, "You have prayed so much and so much." So the Prophet bent his legs, faced the Qibla and performed two prostrations (of Sahu) and finished his prayers with Tasiim (by turning his face to right and left saying: 'As-Salamu'Alaikum-Warahmat-ullah'). When he turned his face to us he said, "If there had been anything changed in the prayer, surely I would have informed you but I am a human being like you and liable to forget like you. So if I forget remind me and if anyone of you is doubtful about his prayer, he should follow what he thinks to be correct and complete his prayer accordingly and finish it and do two prostrations (of Sahu)."

ہم عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا کہا ہم سے جریر نے انہوں نے منصور سے انہوں نے ابراہیم نخعی سے انہوں نے علقمہ سے انہوں نے عبداللہ بن مسعودؓ سے کہ نبیﷺ نے نماز پڑھائی ابراہیم نے کہا مجھ کو معلوم نہیں آپؐ نے اس میں کچھ بڑھا دیا یا گھٹا دیا جب سلام پھیرا تو لوگوں نے آپؐ سے عرض کیا یا رسولﷺ کیا نماز میں کوئی نیا حکم آیا ، آپؐ نے فرمایا یہ کیا بات ، لوگوں نے کہا آپؐ نے اتنی اور اتنی رکعتیں پڑھیں یہ سن کر آپؐ نے اپنا پاؤں موڑا اور قبلے کی طرف منہ کیا اور (سہو کے) دو سجدے کئے پھر سلام پھیرا پھر ہماری طرف منہ کر کے فرمایا اگر نماز میں کوئی نیا حکم آتا تو میں تم سے ضرور کہ دیتا بات یہ ہے کہ میں بھی تمھاری طرح آدمی ہوں جیسے تم بھول جاتے ہو میں بھی بھول جاتا ہوں پھر جب میں بھولوں تو مجھ کو یاد دلا دیا کرو اور جب کوئی تم میں سے اپنی نماز میں شک کرتے ٹھیک بات سوچ لے پھر اسی پر اپنی نماز پوری کر لے پھر سلام پھیرے اور (سہو کے) دو سجدے کر لے۔

32. What has been said about (facing) the Qiblah and whoever considered that there was no need to repeat the Salat if someone offered prayers by mistake facing a direction other than that of the Qiblah.

When the Prophet (s.a.w) did Taslim after offering two Raka of Zuhr prayer he then faced the people and then completed the rest of the prayer.


حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْنٍ، قَالَ حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ قَالَ عُمَرُ وَافَقْتُ رَبِّي فِي ثَلاَثٍ، فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ لَوِ اتَّخَذْنَا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى فَنَزَلَتْ ‏{‏وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاهِيمَ مُصَلًّى‏}‏ وَآيَةُ الْحِجَابِ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوْ أَمَرْتَ نِسَاءَكَ أَنْ يَحْتَجِبْنَ، فَإِنَّهُ يُكَلِّمُهُنَّ الْبَرُّ وَالْفَاجِرُ‏.‏ فَنَزَلَتْ آيَةُ الْحِجَابِ، وَاجْتَمَعَ نِسَاءُ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم فِي الْغَيْرَةِ عَلَيْهِ فَقُلْتُ لَهُنَّ عَسَى رَبُّهُ إِنْ طَلَّقَكُنَّ أَنْ يُبَدِّلَهُ أَزْوَاجًا خَيْرًا مِنْكُنَّ‏.‏ فَنَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ، قَالَ أَخْبَرَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ، قَالَ حَدَّثَنِي حُمَيْدٌ، قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا، بِهَذَا

Narrated By 'Umar (bin Al-Khattab) : My Lord agreed with me in three things:

1. I said,"O Allah's Apostle, I wish we took the station of Abraham as our praying place (for some of our prayers). So came the Divine Inspiration: And take you (people) the station of Abraham as a place of prayer (for some of your prayers e.g. two Rakat of Tawaf of Ka'ba)". (2.125)

2. And as regards the (verse of) the veiling of the women, I said, 'O Allah's Apostle! I wish you ordered your wives to cover themselves from the men because good and bad ones talk to them.' So the verse of the veiling of the women was revealed.

3. Once the wives of the Prophet made a united front against the Prophet and I said to them, 'It may be if he (the Prophet) divorced you, (all) that his Lord (Allah) will give him instead of you wives better than you.' So this verse (the same as I had said) was revealed."

ہم سے عمرو بن عون نے بیان کیا کہا ہم سے ہشیم نے انہوں نے حمید سے انہوں نے انسؓ بن مالک سے انہوں نے کہا حضرت عمرؓ نے کہا تین باتوں میں جو میرے منہ سے نکلا میرے پروردگار نے ویسا ہی حکم دیا میں نے کہا یا رسولؐ اللہ اگر ہم مقام ابراہیم کو نماز کی جگہ بنا لیں تو اچھا ہو اس وقت (سورت بقر کی) یہ آیت اتری و اتخذوا من مقام ابراھیم مصلّی اور پردے کی آیت بھی اسی طرح میں نے کہا یا رسولﷺ کاش آپؐ اپنی عورتوں کو پردے کا حکم دیں کیونکہ اچھے برے سب طرح کے لوگ ان سے بات کرتے ہیں اس وقت پردے کی آیت اتری اور (اسی طرح ایک بار ایسا ہوا) کہ نبیﷺ کی بی بیوں نے رشک سے آپؐ پر جماؤ کیا میں نے ان سے کہا (یہ سمجھ رکھو) عجیب نہیں کہ آپؐ کا مالک آپؐ کو تم سے بہتر بی بیاں عنایت کرےاگرآپؐ تم کو طلاق دے دیں پھر یہی آیت اتری اور سعید بن ابی مریم نے اس حدیث کو یوں روایت کیا ہم کو یحیٰی بن ایوب نے خبر دی ہم سے حمید نے بیان کیا کہا میں نے انسؓ سے یہ حدیث سنی۔





حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ بَيْنَا النَّاسُ بِقُبَاءٍ فِي صَلاَةِ الصُّبْحِ إِذْ جَاءَهُمْ آتٍ فَقَالَ إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَدْ أُنْزِلَ عَلَيْهِ اللَّيْلَةَ قُرْآنٌ، وَقَدْ أُمِرَ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْكَعْبَةَ فَاسْتَقْبِلُوهَا، وَكَانَتْ وُجُوهُهُمْ إِلَى الشَّأْمِ، فَاسْتَدَارُوا إِلَى الْكَعْبَةِ‏

Narrated By 'Abdullah bin 'Umar : While the people were offering the Fajr prayer at Quba (near Medina), someone came to them and said: "It has been revealed to Allah's Apostle tonight, and he has been ordered to pray facing the Ka'ba." So turn your faces to the Ka'ba. Those people were facing Sham (Jerusalem) so they turned their faces towards Ka'ba (at Mecca).

ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا کہا ہم کو امام مالکؒ نے خبر دی انہوں نے عبداللہ بن دینار سے انہوں نے عبداللہ ابن عمرؓ سے انہوں نے کہا ایسا ہوا ایک بار لوگ مسجد قبا میں صبح کی نماز پڑھ رہے تھے اتنے میں ایک آنے والا آیا (عباد بن بشر) اس نے کہا رسول اللہﷺ پر (گزشتہ) رات کو قرآن اترا اور آپؐ کو کعبے کی طرف منہ کرنے کا (نماز میں) حکم ہوا یہ سن کر ان لوگوں نے (عین نماز ہی میں) کعبے کی طرف منہ کر لیا پہلے ان کے منہ شام کی طرف تھے پھر کعبے کی طرف گھوم گئے۔





حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ شُعْبَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ صَلَّى النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم الظُّهْرَ خَمْسًا فَقَالُوا أَزِيدَ فِي الصَّلاَةِ قَالَ ‏"‏ وَمَا ذَاكَ ‏"‏‏.‏ قَالُوا صَلَّيْتَ خَمْسًا‏.‏ فَثَنَى رِجْلَيْهِ وَسَجَدَ سَجْدَتَيْنِ‏

Narrated By 'Abdullah : "Once the Prophet offered five Rakat in Zuhr prayer. He was asked, "Is there an increase in the prayer?" The Prophet said, "And what is it?" They said, "You have prayed five Rakat.' So he bent his legs and performed two prostrations (of Sahu).

ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا کہا ہم سے یحیٰی بن سعید قطان نے انہوں نے شعبہ سے انہوں نے حکم سے انہوں نے ابراہیم سے انہوں نے علقمہ سے انہوں نےعبداللہ بن مسعودؓ سے انہوں نے کہا نبیﷺ نے (بھولے سے) ظہر کی پانچ رکعتیں پڑھ لیں، لوگوں نے کہا (یا رسولؐ اللہ) کیا نماز بڑھ گئی، آپؐ نے فرمایا یہ کیا بات، انہوں نے کہا آپؐ نے پانچ رکعتیں پڑھیں۔ یہ سن کر آپؐ نے اپنے پاؤں پھیرے اور (سہو کے) دو سجدے کئے۔





حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، قَالَ حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رَأَى نُخَامَةً فِي الْقِبْلَةِ، فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَيْهِ حَتَّى رُئِيَ فِي وَجْهِهِ، فَقَامَ فَحَكَّهُ بِيَدِهِ فَقَالَ ‏"‏ إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا قَامَ فِي صَلاَتِهِ، فَإِنَّهُ يُنَاجِي رَبَّهُ ـ أَوْ إِنَّ رَبَّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ ـ فَلاَ يَبْزُقَنَّ أَحَدُكُمْ قِبَلَ قِبْلَتِهِ، وَلَكِنْ عَنْ يَسَارِهِ، أَوْ تَحْتَ قَدَمَيْهِ ‏"‏‏.‏ ثُمَّ أَخَذَ طَرَفَ رِدَائِهِ فَبَصَقَ فِيهِ، ثُمَّ رَدَّ بَعْضَهُ عَلَى بَعْضٍ، فَقَالَ ‏"‏ أَوْ يَفْعَلْ هَكَذَا ‏"‏‏.‏

Narrated By Anas bin Malik : The Prophet saw some sputum in the direction of the Qibla (on the wall of the mosque) and he disliked that and the sign of disgust was apparent from his face. So he got up and scraped it off with his hand and said, "Whenever anyone of you stands for the prayer, he is speaking in private to his Lord or his Lord is between him and his Qibla. So, none of you should spit in the direction of the Qibla but one can spit to the left or under his foot." The Prophet then took the corner of his sheet and spat in it and folded it and said, "Or you can do like this."

ہم سے بیان کیا قتیبہ نے کہا ہم سے اسمٰعیل بن جعفر نے انہوں نے حمید سے انہوں نے انس بن مالکؓ سے کہ نبیﷺ نے سینہ سے نکلا ہوا بلغم قبلے کی دیوار پر دیکھا آپؐ کو یہ ناگوار گذرا یہاں تک کہ آپؐ کے چہرے پر دکھائی دینے لگا۔ پھر آپؐ کھڑے ہوئے اور ہاتھ سے اس کو کھرچ ڈالا پھر فرمایا جب کوئی تم میں سے نماز میں کھڑا ہوتا ہے تو وہ (گویا) اپنے مالک سے سرگوشی کرتا ہے یا یوں فرمایا کہ اس کا مالک اس کے اور قبلے کے بیچ میں ہوتا ہے تو کوئی تم سے (نماز میں) اپنے قبلے کی طرف نہ تھوکے البتہ بائیں طرف یا پاؤں کے تلے تھوک سکتا ہےپھر آپؐ نے اپنی چادر کا ایک کونا لیا اس میں تھوکا اور تھوک کر اس کو الٹ پلٹ کیا فرمایا یا ایسا کرے۔





حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ،‏.‏ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَأَى بُصَاقًا فِي جِدَارِ الْقِبْلَةِ فَحَكَّهُ، ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى النَّاسِ فَقَالَ ‏"‏ إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ يُصَلِّي، فَلاَ يَبْصُقْ قِبَلَ وَجْهِهِ، فَإِنَّ اللَّهَ قِبَلَ وَجْهِهِ إِذَا صَلَّى ‏"‏‏.

Narrated By 'Abdullah bin 'Umar : Allah's Apostle saw sputum on the wall of the mosque in the direction of the Qibla and scraped it off. He faced the people and said, "Whenever any one of you is praying, he should not spit in front of him because in the prayer Allah is in front of him."

ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا کہا ہم کو امام مالکؒ نے خبر دی انہوں نے نافع سے انہوں نے عبداللہ بن عمرؓ سے کہ رسول اللہﷺ نے قبلے کی دیوار پر تھوک دیکھا آپؐ نے اس کو کھرچ ڈالا پھر لوگوں کی طرف مخاطب ہوئے اور فرمایا جب کوئی تم میں سے نماز پڑھ رہا ہو تو اپنے منہ کے سامنے نہ تھوکے اس لئے کہ نماز میں منہ کے سامنے اللہ جل جلالہ ہوتا ہے۔





حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ أُمِّ الْمُؤْمِنِينَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَأَى فِي جِدَارِ الْقِبْلَةِ مُخَاطًا أَوْ بُصَاقًا أَوْ نُخَامَةً فَحَكَّهُ‏.‏

Narrated By 'Aisha : (The mother of faithful believers) Allah's Apostle saw some nasal secretions, expectoration or sputum on the wall of the mosque in the direction of the Qibla and scraped it off.

ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا کہا ہم کو امام مالکؒ نے خبر دی انہوں نے ہشام بن عروہ سے انہوں نے اپنے باپ عروہ سے انہوں نے حضرت ام المؤمنین عائشہ صدیقہؓ سے کہ رسول اللہﷺ نے قبلے کی دیوار پر رینٹ یا تھوک یا سینے سے نکلا ہوا بلغم دیکھا اس کو کھرچ ڈالا۔

33. To scrape off the sputum from the masjid with the hand.



حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، وَأَبَا، سَعِيدٍ حَدَّثَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَأَى نُخَامَةً فِي جِدَارِ الْمَسْجِدِ، فَتَنَاوَلَ حَصَاةً فَحَكَّهَا فَقَالَ ‏"‏ إِذَا تَنَخَّمَ أَحَدُكُمْ فَلاَ يَتَنَخَّمَنَّ قِبَلَ وَجْهِهِ وَلاَ عَنْ يَمِينِهِ، وَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ الْيُسْرَى ‏"‏‏.‏

Narrated By Abu Huraira and Abu Said : Allah's Apostle saw some expectoration on the wall of the mosque; he took gravel and scraped it off and said, "If anyone of you wanted to spit he should neither spit in front of him nor on his right but he could spit either on his left or under his left foot."

ہم سے موسیٰ بن اسمٰعیل نے بیان کیا کہا ہم کو ابراہیم بن سعد نے خبر دی کہا ہم کو ابن شہاب زہری نے انہوں نے حمید بن عبدالرحمٰن سے ان سے ابو ہریرہؓ اور ابو سعید خدریؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے مسجد کی دیوار پر سے سینے سے نکلا ہوا بلغم دیکھا تو ایک کنکری لیکر اس کو کھرچ ڈالا پھر فرمایا جب کوئی تم میں سے کھنکار کر بلغم نکالے تو اپنے منہ کے سامنے بلغم نہ ڈالے اور نہ داہنی طرف بلکہ اس کو چاہے کہ بائیں طرف تھوکے یا بائیں پاؤں کےتلے۔





حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ أَخْبَرَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، أَخْبَرَنَا ابْنُ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، وَأَبَا، سَعِيدٍ حَدَّثَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَأَى نُخَامَةً فِي جِدَارِ الْمَسْجِدِ، فَتَنَاوَلَ حَصَاةً فَحَكَّهَا فَقَالَ ‏"‏ إِذَا تَنَخَّمَ أَحَدُكُمْ فَلاَ يَتَنَخَّمَنَّ قِبَلَ وَجْهِهِ وَلاَ عَنْ يَمِينِهِ، وَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ الْيُسْرَى ‏"‏‏.‏

Narrated By Abu Huraira and Abu Said : Allah's Apostle saw some expectoration on the wall of the mosque; he took gravel and scraped it off and said, "If anyone of you wanted to spit he should neither spit in front of him nor on his right but he could spit either on his left or under his left foot."

ہم سے موسیٰ بن اسمٰعیل نے بیان کیا کہا ہم کو ابراہیم بن سعد نے خبر دی کہا ہم کو ابن شہاب زہری نے انہوں نے حمید بن عبدالرحمٰن سے ان سے ابو ہریرہؓ اور ابو سعید خدریؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے مسجد کی دیوار پر سے سینے سے نکلا ہوا بلغم دیکھا تو ایک کنکری لیکر اس کو کھرچ ڈالا پھر فرمایا جب کوئی تم میں سے کھنکار کر بلغم نکالے تو اپنے منہ کے سامنے بلغم نہ ڈالے اور نہ داہنی طرف بلکہ اس کو چاہے کہ بائیں طرف تھوکے یا بائیں پاؤں تلے۔





حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، وَأَبَا، سَعِيدٍ أَخْبَرَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَأَى نُخَامَةً فِي حَائِطِ الْمَسْجِدِ، فَتَنَاوَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَصَاةً فَحَتَّهَا ثُمَّ قَالَ ‏"‏ إِذَا تَنَخَّمَ أَحَدُكُمْ فَلاَ يَتَنَخَّمْ قِبَلَ وَجْهِهِ وَلاَ عَنْ يَمِينِهِ، وَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ، أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ الْيُسْرَى ‏"‏‏.‏

Narrated By Abu Huraira and Abu Sa'id : Allah's Apostle saw some expectoration on the wall of the mosque; he took gravel and scraped it off and said, "If anyone of you wanted to spit, he should neither spit in front of him nor on his right but could spit either on his left or under his left foot."

ہم سےیحیٰی بن بکیر نے بیان کیا کہا ہم کو لیث بن سعد نے خبر دی انہوں نے عقیل بن خالد سے انہوں نے ابن شہاب سے انہوں نے حمید بن عبدالرحمٰن سے انہوں نے ابو ہریرہؓ اور ابو سعید خدریؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے مسجد کی دیوار پر سینے سے نکلا ہوا بلغم دیکھا آپؐ نے ایک کنکری کو لے کر کھرچ ڈالا پھر فرمایا جب کوئی تم میں سے کھنکارے تو اپنے منہ کے سامنے نہ تھوکے اور نہ اپنے داہنی طرف لیکن اس کو چاہئے کہ بائیں طرف تھوکے یا بائیں پاؤں کے تلے۔


34. To scrape the nasal secretion off the masjid with gravel.

And Ibn Abbas said, "If you tread on (any) wet, filthy thing, wash it away and if it is dry don’t wash it."


حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ، وَأَبَا، سَعِيدٍ أَخْبَرَاهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم رَأَى نُخَامَةً فِي حَائِطِ الْمَسْجِدِ، فَتَنَاوَلَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم حَصَاةً فَحَتَّهَا ثُمَّ قَالَ ‏"‏ إِذَا تَنَخَّمَ أَحَدُكُمْ فَلاَ يَتَنَخَّمْ قِبَلَ وَجْهِهِ وَلاَ عَنْ يَمِينِهِ، وَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ، أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ الْيُسْرَى ‏"‏‏.‏

Narrated By Abu Huraira and Abu Sa'id : Allah's Apostle saw some expectoration on the wall of the mosque; he took gravel and scraped it off and said, "If anyone of you wanted to spit, he should neither spit in front of him nor on his right but could spit either on his left or under his left foot."

ہم سےیحیٰی بن بکیر نے بیان کیا کہا ہم کو لیث بن سعد نے خبر دی انہوں نے عقیل بن خالد سے انہوں نے ابن شہاب سے انہوں نے حمید بن عبدالرحمٰن سے انہوں نے ابو ہریرہؓ اور ابو سعید خدریؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہﷺ نے مسجد کی دیوار پر سینے سے نکلا ہوا بلغم دیکھا آپؐ نے کنکری کو لے کر کھرچ ڈالا پھر فرمایا جب کوئی تم میں سے کھنکارے تو اپنے منہ کے سامنے کی طرف نہ تھوکے اور نہ اپنے داہنی طرف سے تھوکے یا بائیں پاؤں کے تلے۔


35. It is forbidden to spit on the right side while in Salat.



حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ أَخْبَرَنِي قَتَادَةُ، قَالَ سَمِعْتُ أَنَسًا، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ لاَ يَتْفِلَنَّ أَحَدُكُمْ بَيْنَ يَدَيْهِ وَلاَ عَنْ يَمِينِهِ، وَلَكِنْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ رِجْلِهِ ‏"‏‏.‏

Narrated By Anas : The Prophet said, "None of you should spit in front or on his right but he could spit either on his left or under his foot."

ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا کہا ہم سے شعبہ نے کہا مجھ کو قتادہؒ نے خبر دی میں نے انسؓ سے سنا کہا کہ نبیﷺ نے فرمایا کوئی تم میں سے اپنے سامنےنہ تھوکے اور نہ اپنے داہنی طرف البتہ اپنی بائیں طرف تھوک سکتا ہے یا بائیں پاؤں کے تلے۔





حَدَّثَنَا آدَمُ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ إِنَّ الْمُؤْمِنَ إِذَا كَانَ فِي الصَّلاَةِ فَإِنَّمَا يُنَاجِي رَبَّهُ، فَلاَ يَبْزُقَنَّ بَيْنَ يَدَيْهِ وَلاَ عَنْ يَمِينِهِ، وَلَكِنْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ ‏"‏‏.‏

Narrated By Anas bin Malik : The Prophet said, "A faithful believer while in prayer is speaking in private to his Lord, so he should neither spit in front of him nor to his right side but he could spit either on his left or under his foot."

ہم سے بیان کیا آدم بن ابی ایاس نے کہا ہم سے شعبہ نے کہا ہم سے قتادہ نے کہا میں نے انس بن مالکؓ سے سنا انہوں نے کہا نبیﷺ نے فرمایا مسلمان جب نماز میں ہوتا ہےتو(گویا) اپنے مالک سے سرگرشی کرتا ہے تو اپنے سامنے نہ تھوکے اور نہ اپنی داہنی طرف داہنی طرف تھوکے اپنے پاؤں کے تلے۔

36. One should spit on the left side or under one's left foot.



حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، قَالَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ،‏.‏ أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم أَبْصَرَ نُخَامَةً فِي قِبْلَةِ الْمَسْجِدِ فَحَكَّهَا بِحَصَاةٍ، ثُمَّ نَهَى أَنْ يَبْزُقَ الرَّجُلُ بَيْنَ يَدَيْهِ أَوْ عَنْ يَمِينِهِ، وَلَكِنْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ الْيُسْرَى‏.‏ وَعَنِ الزُّهْرِيِّ سَمِعَ حُمَيْدًا عَنْ أَبِي سَعِيدٍ نَحْوَهُ‏.‏

Narrated By Abu Said : The Prophet saw sputum on (the wall of) the mosque in the direction of the Qibla and scraped it off with gravel. Then he forbade Spitting in front or on the right, but allowed it on one's left or under one's left foot.

ہم سے بیان کیا علی بن مدینی نے کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے ہم سے زہری نے انہوں نے حمید بن عبدالرحمٰن سے انہوں نے ابو سعید خدریؓ سے کہ نبیﷺ نے قبلے کی طرف مسجد میں سینے سے نکلا ہوا بلغم دیکھا تو ایک کنکر سے اس کو کھرچ ڈالا پھر سامنے یا داہنی طرف تھوکنے سے منع کیا البتہ بائیں طرف یا بائیں پاؤں تلے تھوکنے کی اجازت دی۔ دوسری روایت میں زہریؒ نے یوں ہے کہ انہوں نے حمید سے سنا انہوں نے ابو سعید خدریؓ سے ایسا ہی۔





حَدَّثَنَا آدَمُ، قَالَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، قَالَ سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ، قَالَ قَالَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ الْبُزَاقُ فِي الْمَسْجِدِ خَطِيئَةٌ، وَكَفَّارَتُهَا دَفْنُهَا ‏"‏‏.

Narrated By Anas bin Malik : The Prophet said, "Spitting in the mosque is a sin and its expiation is to bury it."

ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا کہا ہم سے شعبہ نے کہا ہم سے قتادہ نے کہا میں نے انس بن مالکؓ سے سنا کہا نبیﷺ نے فرمایا مسجد میں تھوکنا گناہ ہے اور اس کا کفارہ (اتار) اس کا گاڑھ دینا ہے۔

37. The expiation for spitting in the masjid.



حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ، قَالَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ هَمَّامٍ، سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ إِذَا قَامَ أَحَدُكُمْ إِلَى الصَّلاَةِ فَلاَ يَبْصُقْ أَمَامَهُ، فَإِنَّمَا يُنَاجِي اللَّهَ مَا دَامَ فِي مُصَلاَّهُ، وَلاَ عَنْ يَمِينِهِ، فَإِنَّ عَنْ يَمِينِهِ مَلَكًا، وَلْيَبْصُقْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ، فَيَدْفِنُهَا ‏"‏‏.‏

Narrated By Abu Huraira : Prophet said, "If anyone of you stands for prayer, he should not spit in front of him because in prayer he is speaking in private to Allah and he should not spit on his right as there is an angel, but he can spit either on his left or under his left foot and bury it (i.e. expectoration)."

ہم سے اسحاق بن نصر نے بیان کیا کہا ہم سے عبدالرزاق نے انہوں نے معمر بن راشد سے انہوں نے ہمام بن منبہ سے انہوں نے ابو ہریرہؓ سے آپؐ نے فرمایا تم میں سے کوئی جب نماز شروع کر دے تو اپنے سامنے نہ تھوکے کیونکہ جب تک وہ اپنی نماز کی جگہ میں رہتا ہے تو (گویا) اللہ سے سرگوشی کرتا ہے اور داہنی طرف بھی نہ تھوکے کیونکہ اس کے داہنی طرف فرشتہ رہتا ہے البتہ بائیں طرف یا پاؤں تلے تھوک لے پھر اس کو دبا دے۔

38. The burying of the expectoration in the masjid.



حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، قَالَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، قَالَ حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم رَأَى نُخَامَةً فِي الْقِبْلَةِ فَحَكَّهَا بِيَدِهِ، وَرُئِيَ مِنْهُ كَرَاهِيَةٌ ـ أَوْ رُئِيَ كَرَاهِيَتُهُ لِذَلِكَ وَشِدَّتُهُ عَلَيْهِ ـ وَقَالَ ‏"‏ إِنَّ أَحَدَكُمْ إِذَا قَامَ فِي صَلاَتِهِ فَإِنَّمَا يُنَاجِي رَبَّهُ ـ أَوْ رَبُّهُ بَيْنَهُ وَبَيْنَ قِبْلَتِهِ ـ فَلاَ يَبْزُقَنَّ فِي قِبْلَتِهِ، وَلَكِنْ عَنْ يَسَارِهِ أَوْ تَحْتَ قَدَمِهِ ‏"‏‏.‏ ثُمَّ أَخَذَ طَرَفَ رِدَائِهِ فَبَزَقَ فِيهِ، وَرَدَّ بَعْضَهُ عَلَى بَعْضٍ، قَالَ ‏"‏ أَوْ يَفْعَلُ هَكَذَا ‏"‏‏.‏

Narrated By Anas : The Prophet saw expectoration (on the wall of the mosque) in the direction of the Qibla and scraped it off with his hand. It seemed that he disliked it and the sign of disgust was apparent from his face. He said, "If anyone of you stands for the prayer, he is speaking in private to his Lord, (or) his Lord is between him and his Qibla, therefore he should not spit towards his Qibla, but he could spit either on his left or under his foot." Then he took the corner of his sheet and spat in it, folded it and said, "Or do like this."

ہم سے مالک بن اسمٰعیل نے بیان کیا کہا ہم سے زہیر بن معاویہ نے کہا ہم سے حمید نے انہوں نے انسؓ سے کہ نبیﷺ نے قبلے کی طرف (مسجد میں) سینے سے نکلا ہوا بلغم دیکھا اس کو اپنے ہاتھ سے کھرچ ڈالا اور نا خوشی آپ کی دیکھی گئی یا معلوم ہوا کہ آپؐ نے اس کام کو برا جانا اور آپؐ کو سخت ناگوار ہوا۔ آپؐ نے فرمایا تم میں سے کوئی نماز پڑھتا ہے تو (گویا) اپنے مالک سے سرگوشی کرتا ہےیا اس کا مالک اس کے اور قبلے کے بیچ میں ہوتا ہے تو اپنے سامنے (قبلے کی طرف) نہ تھوکے البتہ بائیں طرف یا پاؤں تلے تھوک سکتا ہے۔ پھر آپؐ نے اپنی چادر کا کونا لیا اس میں تھوکا اور کپڑے کو الٹ پلٹ کر دیا، فرمایا ایسا کرے۔

39. If the spit or sputum comes out suddenly then one should spit in the corner of one's garment.



حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم قَالَ ‏"‏ هَلْ تَرَوْنَ قِبْلَتِي هَا هُنَا فَوَاللَّهِ مَا يَخْفَى عَلَىَّ خُشُوعُكُمْ وَلاَ رُكُوعُكُمْ، إِنِّي لأَرَاكُمْ مِنْ وَرَاءِ ظَهْرِي ‏"‏‏.‏

Narrated By Abu Huraira : Allah's Apostle said, "Do you consider or see that my face is towards the Qibla? By Allah, neither your submissiveness nor your bowing is hidden from me, surely I see you from my back."

ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا کہا ہم کو امام مالکؒ نے خبر دی انہوں نے ابوالزناد سے انہوں نے عبدالرحمٰن اعرج سے انہوں نے ابوہریرہؓ سے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا تم سمجھتے ہو کہ میرا منہ ادھر ہے (قبلے کی طرف میں تم کو نہیں دیکھتا) خدا کی قسم (بات یہ ہے) مجھ پر نہ تمھارا سجدہ چھپا ہوا ہے اور نہ تمھارا رکوع، میں پیٹھ کے پیچھے سے تم کو دیکھ رہا ہوں۔

40. Preaching of the Imam to the people regarding the proper offering of As-Salat and the mention of the Qiblah.



حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ صَالِحٍ، قَالَ حَدَّثَنَا فُلَيْحُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ هِلاَلِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ صَلَّى بِنَا النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم صَلاَةً ثُمَّ رَقِيَ الْمِنْبَرَ، فَقَالَ فِي الصَّلاَةِ وَفِي الرُّكُوعِ ‏"‏ إِنِّي لأَرَاكُمْ مِنْ وَرَائِي كَمَا أَرَاكُمْ ‏"‏‏.‏

Narrated By Anas bin Malik : The Prophet led us in a prayer and then got up on the pulpit and said, "In your prayer and bowing, I certainly see you from my back as I see you (while looking at you.)"

ہم سے یحیٰی بن صالح نے بیان کیا کہا ہم سے فلیح بن سلیمان نے انہوں نے ہلال بن علی سے انہوں نے انس بن مالکؓ سے انہوں نے کہا نبیﷺ نے ہم کو ایک نماز پڑھائی پھر آپؐ منبر پر چڑھے پھر نماز کے باب میں اور رکوع کے باب میں فرمایا میں تم کو پیچھے سے ایسا ہی دیکھتا ہوں جیسے (سامنے سے) سے دیکھتا ہوں۔





حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، قَالَ أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم سَابَقَ بَيْنَ الْخَيْلِ الَّتِي أُضْمِرَتْ مِنَ الْحَفْيَاءِ، وَأَمَدُهَا ثَنِيَّةُ الْوَدَاعِ، وَسَابَقَ بَيْنَ الْخَيْلِ الَّتِي لَمْ تُضْمَرْ مِنَ الثَّنِيَّةِ إِلَى مَسْجِدِ بَنِي زُرَيْقٍ، وَأَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ كَانَ فِيمَنْ سَابَقَ بِهَا‏.‏

Narrated By 'Abdullah bin 'Umar : Allah's Apostle ordered for a horse race; the trained horses were to run from a place called Al-Hafya' to Thaniyat Al-Wada' and the horses which were not trained were to run from Al-Thaniya to the Masjid (mosque of) Bani Zuraiq. The sub narrator added: Ibn Umar was one of those who took part in the race.


ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا کہا ہم کو امام مالکؒ نے خبر دی انہوں نے نافع سے انہوں نے عبداللہ بن عمرؓ سے کہ رسول اللہﷺ نے جو گھوڑے (شرط کیلئے) تیار کرائے گئے تھے ان کی دوڑ حفیا سے لیکر اخیر مقام ثنیتہ الوداع تک مقرر کی اور جو گھوڑے (شرط کیلئے) تیار نہیں کئے گئے تھے ان کی دوڑ ثنیتہ الوداع سے بنی زریق کی مسجد تک رکھی۔ اور عبداللہ بن عمرؓ ان لوگوں میں تھے جنہوں نے گھوڑے دوڑوائے تھے۔

41. It is permissible to say, "Masjid of Bani so-and-so"



وَقَالَ إِبْرَاهِيمُ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسٍ ـ رضى الله عنه ـ قَالَ أُتِيَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم بِمَالٍ مِنَ الْبَحْرَيْنِ فَقَالَ ‏"‏ انْثُرُوهُ فِي الْمَسْجِدِ ‏"‏‏.‏ وَكَانَ أَكْثَرَ مَالٍ أُتِيَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم إِلَى الصَّلاَةِ، وَلَمْ يَلْتَفِتْ إِلَيْهِ، فَلَمَّا قَضَى الصَّلاَةَ جَاءَ فَجَلَسَ إِلَيْهِ، فَمَا كَانَ يَرَى أَحَدًا إِلاَّ أَعْطَاهُ، إِذْ جَاءَهُ الْعَبَّاسُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَعْطِنِي فَإِنِّي فَادَيْتُ نَفْسِي وَفَادَيْتُ عَقِيلاً، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ‏"‏ خُذْ ‏"‏‏.‏ فَحَثَا فِي ثَوْبِهِ، ثُمَّ ذَهَبَ يُقِلُّهُ فَلَمْ يَسْتَطِعْ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُؤْمُرْ بَعْضَهُمْ يَرْفَعُهُ إِلَىَّ‏.‏ قَالَ ‏"‏ لاَ ‏"‏‏.‏ قَالَ فَارْفَعْهُ أَنْتَ عَلَىَّ‏.‏ قَالَ ‏"‏ لاَ ‏"‏‏.‏ فَنَثَرَ مِنْهُ، ثُمَّ ذَهَبَ يُقِلُّهُ، فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، أُؤْمُرْ بَعْضَهُمْ يَرْفَعْهُ عَلَىَّ‏.‏ قَالَ ‏"‏ لاَ ‏"‏‏.‏ قَالَ فَارْفَعْهُ أَنْتَ عَلَىَّ‏.‏ قَالَ ‏"‏ لاَ ‏"‏‏.‏ فَنَثَرَ مِنْهُ، ثُمَّ احْتَمَلَهُ فَأَلْقَاهُ عَلَى كَاهِلِهِ ثُمَّ انْطَلَقَ، فَمَا زَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يُتْبِعُهُ بَصَرَهُ حَتَّى خَفِيَ عَلَيْنَا، عَجَبًا مِنْ حِرْصِهِ، فَمَا قَامَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم وَثَمَّ مِنْهَا دِرْهَمٌ‏.‏

Narrated By Anas : Some goods came to Allah's Apostle from Bahrain. The Prophet ordered the people to spread them in the mosque... it was the biggest amount of goods Allah's Apostle had ever received. He left for prayer and did not even look at it. After finishing the prayer, he sat by those goods and gave from those to everybody he saw. Al-'Abbas came to him and said, "O Allah's Apostle! give me (something) too, because I gave ransom for myself and 'Aqil" Allah's Apostle told him to take. So he stuffed his garment with it and tried to carry it away but he failed to do so. He said, "O Allah's Apostle! Order someone to help me in lifting it." The Prophet refused. He then said to the Prophet: Will you please help me to lift it?" Allah's Apostle refused. Then Al-'Abbas threw some of it and tried to lift it (but failed). He again said, "O Allah's Apostle Order someone to help me to lift it." He refused. Al-'Abbas then said to the Prophet: "Will you please help me to lift it?" He again refused. Then Al-'Abbas threw some of it, and lifted it on his shoulders and went away. Allah's Apostle kept on watching him till he disappeared from his sight and was astonished at his greediness. Allah's Apostle did not get up till the last coin was distributed.

اور ابراہیم بن طہمان نے عبدالعزیز ابن صہیب سے روایت کی انہوں نے انسؓ سے انہوں نے کہا بحرین سے (جو ایک شہر ہے بصرے اور عمان کے بیچ میں) آپؐ کے پاس روپیہ آیا۔ آپؐ نے فرمایا مسجد میں ڈال دو اور یہ ان سب روپیوں سے زیادہ تھا جو رسول اللہﷺ کے پاس آئے پھر آپؐ نماز کیلئے برآمد ہوئے اور روپیے کی طرف خیال بھی نہیں کیا جب نماز پڑھ چکے تو تشریف لائے اور روپیہ کے آن بیٹھے پھر جس کسی پر آپؐ کی نظر پڑی اس کو دینا شروع کیا اتنے میں حضرت عباسؓ آئے اور کہنے لگے یا رسولؐ اللہ مجھ کو بھی دیجئے (میں زیر بار ہوں) میں نے (بدر کی لڑائی میں) اپنا فدیہ دیا عقیل کا فدیہ دیا آپؐ نے فرمایا لو لے لو، انہوں نے کئی لپیں بھر کر اپنے کپڑے میں ڈالیں پھر اس کو اٹھانے لگے تو نہ اٹھا سکے کہنے لگے یا رسولؐ اللہ کسی کو حکم دیجے یہ روپیہ مجھ کواٹھا (کر لاد) دے آپؐ نے فرمایا نہیں (یہ نہیں ہو سکتا) انہوں نے کہا تو پھر آپؐ ہی ذرا اٹھا دیجئے آپؐ نے فرمایا نہیں (یہ نہیں ہو سکتا) آخر انہوں نے مجبور ہو کر اس میں سے نکال ڈالا پھر اس کو اٹھانے لگے (تو بھی نہ اٹھا سکے) کہنے لگے یا رسولؐ اللہ کسی کو حکم دیجئے یہ روپیہ مجھ کو اٹھا دےآپؐ نے فرمایا نہیں (یہ نہیں ہو سکتا) انہوں نے کہا تو پھر آپؐ ہی ذرا ہاتھ لگا دیجئے آپؐ نے فرمایا نہیں آخر انہوں نے اور تھوڑا نکال ڈالا پھر اٹھا کر اپنے کندھوں پر لاد لیا اور چلے اور رسول اللہﷺ برابر ان کی طرف آنکھ لگائے رہے جب تک وہ نظر سے نہیں چھپے آپؐ نے ان کی حرص پر تعجب فرمایا غرض آپؐ ان روپوں کے پاس سے اس وقت تک نہ اٹھے جب تک ایک روپیہ بھی باقی رہا۔

42. The distribution (of goods or wealth) and the hanging of a cluster of dates in the masjid.



حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، سَمِعَ أَنَسًا، قَالَ وَجَدْتُ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم فِي الْمَسْجِدِ مَعَهُ نَاسٌ فَقُمْتُ، فَقَالَ لِي ‏"‏ آرْسَلَكَ أَبُو طَلْحَةَ ‏"‏ قُلْتُ نَعَمْ‏.‏ فَقَالَ ‏"‏ لِطَعَامٍ ‏"‏‏.‏ قُلْتُ نَعَمْ‏.‏ فَقَالَ لِمَنْ حَوْلَهُ ‏"‏ قُومُوا ‏"‏‏.‏ فَانْطَلَقَ وَانْطَلَقْتُ بَيْنَ أَيْدِيهِمْ‏.‏

Narrated By Anas : I found the Prophet in the mosque along with some people. He said to me, "Did Abu Talha send you?" I said, "Yes". He said, "For a meal?" I said, "Yes." Then he said to his companions, "Get up." They set out and I was ahead of them.

ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا کہا ہم کو امام مالکؒ نے خبر دی انہوں نے اسحاق بن عبداللہ سے انہوں نے انسؓ سے سنا انہوں نے کہا میں نے نبیﷺ کو مسجد میں بیٹھا ہوا پایا آپؐ کے پاس کئی اور لوگ تھے (یہ حال دیکھ میں کھڑا ہو گیا) آپؐ نے پوچھا تجھ کو ابو طلحہؓ نے بھیجا ہے میں نے کہا جی ہاں آپؐ نے فرمایا کھانے کیلئے بلایا ہے میں نے کہا جی، تب آپؐ نے ان لوگوں سے فرمایا جو آپؐ کے گرد بیٹھے تھےاٹھو، پھر آپؐ چلے اور میں سب لوگوں کے آگے چلا۔